Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

شیعہ مناظر کی جوابی دلیل کا رد: العلویہ شیعہ کا پہلا فرقہ تھا!

  جعفر صادق

شیعہ مناظر کی جوابی دلیل کا رد: العلویہ شیعہ کا پہلا فرقہ تھا!

 رانا سعید شیعہ: اب ذرا علامہ نوبختی کی بات کرتے ہیں، انکی کتاب سے مزید کچھ پیش کرتا ہوں جس سے نا صرف آپ کی خیانت آشکار ہوگی بلکہ آپکا دعوی بھی باطل ثابت ہوگا۔

 خود علامہ نوبختی لکھتے ہیں کہ شیعہ کا پہلا فرقہ جو علی ع کے شیعہ تھے رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں تھے اور رسول اللہﷺ کے بعد علی ع کی طرف تھے اور *علی کی امامت کے قول پر تھے* ، ان میں مقداد بن اسود ، سلمان فارسی ، ابوذر غفاری، جندب بن جنادہ اور عمار یاسر وغیرہ تھے (یہ سب اصحاب رسول ہیں)  زمان نبی و اصحاب نبی ہے ، نبی کا زمانہ ۔ *(سب علی ص کی امامت کے قائل ہیں اور ابن سباء کا دور دور تک ابھی کوئی وجود نہیں)*  ہم آج کے شیعہ بھی علی ع کی امامت کے قائل ہیں بعد از نبی ﷺ۔ مزید آگے چل کر لکھتے ہیں *پھر جب رسول اللہ ﷺ  کی وفات ہوئی* تو تین گروہ بن گئے ان میں سے ایک نے کہا علی ع امام ہیں جن کی اطاعت فرض ہے ، اور لوگوں پر واجب ہے کہ علی ع کو قبول کریں اور ان سے لیں اور ان کے غیر سے لینا جائز نہیں ۔ (ہم بھی یہی کہتے ہیں) 

⬅️ آپ کے دعوے میں سے پانچ عقائد میں ایک نسبت تو ابن سباء کے وجود سے پہلے ہی ثابت ہو گئی آپ ہی کے پیش کیئے ہوئے کلیئے اور اصول کے مطابق اور اسی عالم کی کتاب سے جس کی کتاب سے آپ دلیل دے رہے ہیں ۔

 مزید لکھتے ہیں *علی ع امامت کے مستحق ہیں ، نبی کے قائم مقام کے مستحق ہیں ، ان کیلئے عصمت ہے ولادت میں طہارت ہے اور رسول اللہ  ﷺکی طرف سبقت ہے ، ان کا علم ہے ، سخاوت ہے، زھد ہے اور رعیت کیلئے عدل ہے اور نبی  ﷺنے ان پر نص کی اور اشارہ کیا ان کے نام کے ساتھ نسب کے ساتھ اور انکے لئے امت کے سامنے علم نصب کیلئے اور عقد لیا اور ان کی مومنوں پر  امارت قائم کی اور انہیں لوگوں پر ان کی جانوں سے زیادہ حقدار قرار دیا جس کے کثیر دلائل ہیں جیسا کہ حدیث غدیر ، حدیث منزلت اور ان کی امامت کی دلیل ہے نا کہ نبوت کی ، اور لوگوں پر ان کو اپنا نفس قرار دیا ، نبوت کے بعد امام قرار دیا جو کہ معصوم ہے ،پاکیزہ ولادت والا ہے، پاکیزہ نسب والا ہے*  

⬅️ ابن سباء تو کہیں نہیں ہے یہاں تک بھی۔

یہ سب لکھنے کے بعد لکھتے ہیں یہ فرقہ ان کی امامت پر قائم رہا یہاں تک کہ علی کو ابن ملجم ملعون نے شہید کر دیا۔

 *اس میں کہیں نہیں ہے ابن سباء*۔

مزید علامہ نوبختی بتریہ ، جارودیہ، زیدیہ کا ذکر کرنے کے بعد لکھتے  ہیں کہ علوی شیعوں کا امیر المومنین ع کی شہادت کے بعد اختلاف ۔  

⬅️ علامہ نوبختی   لکھتے ہیں کہ علی ع کی شہادت کے بعد جو فرقہ امام علی ع کی امامت پر ثبت تھا اور علی ع کی امامت کو اللہ اور رسولﷺ  کی طرف سے فرض جانتا تھا، اسکے تین گروہ ہو گئے جن میں سے *ایک نے کہا علی ع قتل نہیں ہوئے،  نا انہیں موت آئی ، نا وہ قتل ہو سکتے،  نا انہیں موت آ سکتی ہے ،جب تک وہ عربوں پر حکومت نا کر لیں اور زمین کو اس طرح عدل سے نا بھر دیں جس طرح ظلم و جبر سے بھرے گی اور اس فرقے نے غلو کیا اور ان کا نام سبائی ہے اور یہ ابن سباء کے اصحاب ہیں*  (کیا غلو کیا وہی جو علامہ کشی نے بیان کیا اور جس سے ہمارے عقائد کا دور دور تک واسطہ نہیں ہم اس خدائی کے عقیدہ کو شرک و کفر سمجھتے ہیں اور اس ملعون پر لعنت کرتے ہیں ہمارے آئمہ نے بھی کی۔) 

*ہمارا تو عقیدہ نہیں کہ علی ع قتل نہیں ہوئے اور انہیں موت نہیں آئی اور تب تک نہیں آ سکتی جب تک وہ عربوں پر حکومت نا کرلیں اور زمین کو عدل سے نا بھر دیں جیسا کہ ظلم سے بھر جائے گی*  ہمارا یہ عقیدہ نہیں ہے تو یہ ملعون ہمارے عقائد کا بانی کیسے ۔

 علامہ نوبختی کی کتاب سے جہاں آپ ان کے تاریخ نقل کرنے کو کو ان کا عقیدہ ثابت کرنے پر تلے ہیں وہ تو اور بھی بہت کچھ کہہ رہے ہیں ، کیا یہ سب ان کا عقیدہ سمجھا جائے ؟؟؟؟؟ 

 اب آتا ہوں آپ کے اس باطل اصول کو توڑنے کی طرف جو آپ نے وضع کر لیا کہ ایک عالم اگر کچھ نقل کر کے اس کی تردید نا کرے تو یہ اسکا تائید یافتہ عقیدہ بن جاتا ہے اور اس پر مہر ثبت ہو جاتی ہے،  تو جناب اس گروپ میں چند روز پہلے قاتلین عثمان کے بارے میں گفتگو ہوئی ، میں نے ابن اثیر سے اور ابن حجر اور ابن عبدالبر سے ان کے اقوال پیش کیئے کہ ان کے نزدیک صحابہ حضرت عثمان پر حملہ کرنے والوں میں شامل تھے تو جناب بھاگتے رہے کہ نہیں عالم کا قول قابل قبول نہیں، صحیح روایت سے ثابت کرو ،عالم کا قول نہیں مانوں گا وہ بھی صرف ایک ضمنی مسئلہ کیلئے ، تو آج کیسے اور کس منہ کے ساتھ کہہ رہے ہو کہ عالم کا قول جو اس کا اپنا بھی نہیں بلکہ وہ مجہول صیغوں سے نقل کر رہا ہے وہ کسی مذہب کے عقائد بنیاد ثابت کرنے کیلئے دلیل اور ثبوت کیسے بنا رہے ہو ؟؟؟؟ عوام کو کیوں مکر و فریب دے رہے ہو ؟؟؟؟  کیوں خیانت کاری کا ارتکاب کر رہے ہو اور کیوں اس اصول کو وضع کر نے پر تُل گئے ہو جس پر چند روز پہلے آپ انکار کر رہے تھے ۔ *یہ دو نمبری اور منافقت کس لئے* ؟؟؟؟؟

 

بھیجو گے ابن اثیر پر لعنت اپنے بنائے اصول کے تحت ؟؟؟؟

 

بھیجو گے ابن حجر پر لعنت ؟؟؟؟؟؟

 یہ اسی امام ابن اثیر نے عمرو بن حمق خزاعی کے بارے میں لکھا کہ یہ ان چار آدمیوں میں سے ایک ہے جو حضرت عثمان کے گھر (انہیں شہید کرنے کیلئے) کودے تھے اور شہید کرنے کے بعد حضرت علی کے شیعوں میں شامل ہو گئے ۔ *اب بھیجو گے ابن اثیر پر لعنت ؟* ۔ 

اور ہاں واضح رہے یہاں محقق اپنی تحقیق کی بناء پر اپنا تبصرہ دے رہا ہے ، تاریخی روایات نقل نہیں کر رہا بلکہ اپنی تحقیق سے اپنے نزدیک مستند حالات تحریر کر رہا ہے ۔ جبکہ علامہ کشی ہوں ، نوبختی ہوں یا اشعری قمی ہوں وہ ایک تاریخی قول  نقل کر رہے ہیں وہ بھی ایسی روایت جس کی سند نہیں ، بس کوئی اہل علم تھے جنہوں نے کہہ دیا اور آپ نکلے ہو اس بلاسند اور مجہول قول سے ہمارے عقائد کا بانی ابن سباء ملعون کو ثابت کرنے۔

 یہی باتیں انہیں صحابہ بلکہ اور صحابہ بھی جن کے بارے ان کے علاوہ ابن عبدالبر نے بھی لکھی ہیں ۔ *تین کے مقابل تین میں نے پیش کر دیئے* قبول کرو کہ حضرت عثمان کو صحابہ نے قتل کیا یا قتل کرنے میں حملہ آوروں کا ساتھ دیا ۔ اور یہ اس طرح کا سلسلہ بھی نہیں کہ یہ آپ کے امام یہ کہہ کر نقل کر رہے کہ *وذکر بعض اہل علم بلکہ وہ تو اپنی تحقیق سے ان صحابہ کے حالات زندگی کے بارے میں لکھ رہے ہیں*

 ⬅️ اب کرو گے لعنت ان تینوں اماموں پر ؟؟؟؟ قبول کرو گے کہ صحابہ ہی حضرت عثمان کے قاتل یا قاتلوں کے ہمنوا تھے ؟؟؟؟؟؟؟

   عبدالحمید بلوچ  : رانا صاحب اپنے فریق مخالف کے دلائل کا رد لعن طعن کے بجائے علمی طریقہ سے رد فرمائیں۔ایسی روش اپنانے والوں کا تعلق *علمی حلقوں* سے نہیں ہوسکتا البتہ *فلمی حلقوں* سے ضرور ہوگا۔

  جعفر صادق: شیعہ سے گفتگو کرتے ہوئے مجھے تو اب اس روش کی عادت سی ہوگئی ہے۔ خیر۔۔۔ میں نے ان کے ٹرن کے تمام جوابات پڑھ لئے ہیں۔۔ فی الحال ڈیوٹی پر ہوں۔۔جیسے جیسے وقت ملتا رہا میں ان کے ایک ایک اعتراض و اشکال کا مدلل رد بھیجتا جاؤں گا۔ ان شاء اللہ

 رانا محمد سعید شیعہ : محترم فریق مخالف خیانت کاری ، مکر و فریب اور دجل و کذب سے کام لے گا تو ان کی یہ حقیقت ناظرین تک انہیں الفاظ میں پہنچائی جائے گی ۔ انکا انداز کتنا علمی ہے وہ یہاں موجود شیعہ سنی اہل علم و تحقیق بخوبی جانتے ہیں ۔ میں نے کوئی گالی دی ہے تو نشاندہی کیجئے اور یہ بھاشن نا دیجئے ۔ آپ کا فریق موافق شروع سے اب تک علمی خیانت کاری اور مکر فریب کا مرتکب ہے ، شرائط کے مطابق کوئی ایک دلیل پیش نہیں کر سکا ۔انکی اس روش کا تعلق *بے شرمی حلقوں* سے تو ہو سکتا ہے *علمی حلقوں* سے نہیں ہے۔

 جعفر صادق: ہمارے درمیان جو شرائط فائنل ہوئی ہیں ان میں اس شرط کا نمبر بتائیں جس میں یہ لکھا ہے کہ *صرف صحیح شیعہ روایات سے ابن سبا کو پانچ عقائد کا موجد ثابت کیا جائے گا۔* نشاندہی کردیں۔ تاکہ ممبرز آپ کو سچا سمجھتے ہوئے تسلیم کریں کہ واقعی کسی شرط کی خلاف ورزی میری طرف سے کی گئی ہے۔بصورت دیگر آپ کو جھوٹ بولنے پر شرمسار تو ہونا چاہئے۔میں وہ شرائط دوبارہ پیش کردیتا ہوں تاکہ آپ کو تلاش کرنے کی زحمت بھی نہ ہو۔

⬇️⬇️⬇️⬇️⬇️

 

 آپ کی بسم اللہ بھی جھوٹ سے ہوئی ہے۔ بار بار شرائط کی طرف بھاگ رہے ہیں اور مجھ پر شرائط کی خلاف ورزی کا الزام لگارہے ہیں تو ان الزامات کو ثابت کب کریں گے؟ نہ آپ کو شرائط کی سمجھ آتی ہے، نہ آپ کو اپنی باتوں کی سمجھ آتی ہے کہ کہتے کیا ہیں ، جب بھی کوئی وضاحت طلب کی گئی تو آپ کو چُپ لگ جاتی ہے۔

⬅️  گفتگو جس مرحلے میں چل رہی ہے، وہاں آپ کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ بیشک الزام جو بھی لگائیں لیکن یاد رکھیں انہیں ثابت بھی کرنا ہوتا ہے۔ یہ سوالات آپ پر قرض ہیں۔ کیا خیال ہے دوٹوک جواب دے کر سچا ثابت ہونا ہے یا ممبرز خود ہی سمجھ لیں کہ آپ کتنے ایماندار ہیں۔

سنی مناظر کے ٹرن میں شیعہ مناظر رانا سعید کی دوبارہ  مداخلت!

  رانا محمد سعید شیعہ : رک جایئے یہیں پر

  جواب الجواب بعد میں ہوگا پہلے یہی ڈسکس کر لیتے ہیں کہ آپ شرائط کے مطابق چل رہے ہیں یا شرائط کے بر خلاف بھاگ رہے ہیں۔

جعفر صادق: مجھے اپنا ٹرن مکمل کر لینے دیں۔ شرائط کی پابندی کریں۔

  رانا محمد سعید شیعہ : جی ، شرائط کے مطابق آپ کو صحیح شیعہ روایات اور انکی شیعہ علماء سے تائید کیساتھ ہی یہ ثابت کرنا ہے کہ ابن سبا ان عقائد کا موجد ہے۔

 جعفر صادق: خاموش رہیں۔

شیعہ مناظر گفتگو کے بنیادی آداب سے بھی جاہل!  

ان کے نزدیک جب چاہیں مناظرے کے بیچ میں کود  سکتے ہیں  اور اپنی مرضی سے   جب موڈ ہوجائے جواب الجواب کا سلسلہ شروع کیا جاسکتاہے! بس   بندے کو منہ پھٹ ہونا چاہیے۔۔۔ شرائط گئیں تیل لینے!!

عجیب اجڈ، کم ظرف انسان سے  پالا پڑا تھا! کسی مہذب شیعہ عالم نے ہمت نہ کی تو مجبورآ ان کی روش جانتے ہوئے بھی ان سے گفتگو کرنی پڑی!! 

  رانا محمد سعید شیعہ : شرائط کی پابندی مکالمے میں کریں گے ۔ ابھی آپ الزامات کی فہرست بنا کر نکلنے کی کوشش نا کریں۔ ٹرن آپ کی ہی ہو گی ۔ مکالمہ روکیں!  پہلے یہ کلئیر کریں کہ شرائط کے مطابق کیسے چلنا ہے۔

(نوٹ: قارئین!  رانا سعید شیعہ کی لیول ملاحظہ فرمائیں!  شرائط توڑ کر شرائط کے مطابق چلنے کی بات کر رہا ہے!!)

  جعفر صادق: یہی روش میں آپ کے ٹرن میں کر سکتاتھا۔آپ کے بے شمار جوابات کو برداشت کیا گیا ہے۔

شرائط کی پابندی دونوں پر لازم ہے۔

  رانا محمد سعید شیعہ : میں نے آپ کے جوابات کا رد کیا ہے ۔ لوگوں کو گمراہ کرنے کا جال نہیں بنا ، جیسا کہ آپ کوشش کر رہے ہیں ۔

  جعفر صادق:    ایڈمن شیعہ مناظر کو سمجھائیں۔ یا اس روش پر موصوف کو عارضی طور پر میرے ٹرن تک ایڈمن سے ہٹادیا جائے۔۔

  رانا محمد سعید شیعہ : آپ کا دعویٰ ہے کہ شیعہ 5 عقائد کا بانی ابن سباء ہے ۔ اس کے ثبوت میں آپ کو  ابن سباء کا ان 5 عقائد کا بانی ہونا صحیح سند سے ثابت کرنا  ہے،  اور پھر ان روایات کی تائید میں یہ دکھانا ہے کہ ہاں ان روایات کی روشنی میں ہمارے عقائد کا بانی و موجد ابن سباء ہے۔

  جعفر صادق: میں اپنے ٹرن میں آپ کے جوابات پڑھنے اور جواب دینے کا پابند نہیں ہوں۔

  رانا محمد سعید شیعہ : آپ غلط بیانی اور غیر ضروری دلیلوں سے گریز کریں ۔ فرار کے راستے نا ڈھونڈیں ، شرائط کے مطابق دلیل دیں۔

  جعفر صادق: خاموش رہنا ہے تو بتائیں یا میں خاموش ہوجاؤں؟ جب تک اپنا ٹرن پورا نہیں کروں گا،آپ کے کسی بےجا دخل اندازی کا جواب نہیں دوں گا۔

  رانا محمد سعید شیعہ : کوئی ایک دلیل جو اب تک شرائط کے مطابق دی ہے ؟؟ کوئی ایک صحیح روایت اور اس کی تائید میں کوئی ایک شیعہ عالم کا قول کہ ہاں ابن سباء ہمارے عقائد کا بانی و موجد ہے ۔ نشاندہی کریں۔ کہانیاں نا سنائیں ، خیانت کاری ، دھوکہ دہی ، مکر و فریب اور جھوٹ سے پرہیز کریں۔

 جعفر صادق: ٹھیک ہے آپ دوبارہ اپنا ٹرن شروع کرسکتے ہیں۔ پھر ختم لکھئے گا۔مجھے اپنے ٹرن میں مداخلت پسند نہیں آئی۔

   رانا محمد سعید شیعہ : شرائط کے مطابق کوئی دلیل دیں ۔ غیر متعلقہ کمنٹس اور خیانت کاری ، دھوکہ دہی ، مکر و فریب اور کذب بیانی سے آپ استدلال کرتے جائیں اور چپ چاپ ہم یہ ہونے دیں محترم ایسا نہیں ہوگا ۔ دعوے کے مطابق دلیل لانی ہوگی ۔ لوگ یہاں آپ کی من گھڑت کہانیاں سننے نہیں بیٹھے ۔دعوے کے مطابق دلیل سے ادھر ادھر ہوں گے تو آپ کو روکا جائے گا ۔