Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

شیعہ مناظر کی تیسری بار شرائط کی خلاف ورزی!!  ٹرن مکمل کرنے کے بعد  سُنی مناظر کو جلدی جواب دینے کے لئے ایڈمنز سے رجوع!(اسکرین شاٹ)

  جعفر صادق

شیعہ مناظر کی تیسری بار شرائط کی خلاف ورزی!!  ٹرن مکمل کرنے کے بعد  سُنی مناظر کو جلدی جواب دینے کے لئے ایڈمنز سے رجوع!(اسکرین شاٹ)

 رانا محمد سعید شیعہ بداخلاق:  منتظم صاحب ، قریشی صاحب سے کہیں گفتگو آگے بڑھائیں ۔ ممبران انتظار کر رہے ہیں۔

 عبدالحمید بلوچ  : شاید وہ کچھ مصروف ہوگئے ہو۔ میں ان سے رابطہ کرتا ہوں۔ ٹھیک ہے بھائی جان۔

  جعفر صادق: یہ جواب لکھا ہے۔۔۔اب اگر اس کی حقیقت لکھوں گا تو بقول آپ کے دوسروں کو کوفت ہوگی۔۔ چلیں اس جواب کی روشنی میں صرف ان نکات کے جوابات دیں۔

1:میں نے شرائط اور دعویٰ پیش کیا ہے۔ اسے فرمائشی پروگرام کیوں کہہ رہے ہیں؟

2:میرے دعویٰ میں جو کیڑے ہیں وہ نکالیں۔۔۔ میں نے کب منع کیا ہے۔میں نے بھی تو آپ کے جواب دعویٰ میں موجود کیڑے کی نشاندہی کی ہے۔

3:کیا مناظروں میں دعویٰ مدعی کی مرضی کا نہیں ہوتا؟

4: میں نے شرائط میں کونسے ایسے اصول بتائے  ہیں جو میری مرضی کے ہیں۔ آپ نشاندہی کیوں نہیں کر رہے۔؟

5: مناظروں کی شرائط کہاں سے آتی  ہیں؟

⬅️ جواب دعویٰ مبہم لکھا گیا ہے۔ میرا اشکال بالکل درست ہے۔  اشکال دور کریں۔

جواب دعویٰ میں میرے بیان کئے  گئے عقائد کو داخل کریں اور پھر کہیں کہ ان عقائد کا موجد ابن سبا نہیں ہے۔

دعویٰ میں عقائد واضح ہیں۔جواب دعوی ٰمیں بھی واضح لکھیں۔

  میں ان عقائد پر گفتگو نہیں کروں گا۔ کم از کم جواب دعویٰ میں لکھنا تو ضروری ہے تاکہ قارئین تک یہ میسیج پہنچ جائے کہ اہل سنت دعوی ٰمیں پانچوں عقائد اہل تشیع کے ہی ہیں۔۔ بس یہ اختلافی نکتہ ہے کہ ان کا خالق ابن سبا ہے کہ نہیں۔میرا اشکال منطقی اور علمی ہے۔ اسے دور کریں۔

 ابھی گفتگو شروع کہاں ہوئی ہے۔ لگتا ہے جہاز پر بیٹھے ہیں۔

⬅️ جب گفتگو شروع ہوجائے پھر یہ شکایت کر سکتے ہیں۔

   مدعا پر ہیں تو جواب دعویٰ کو میرے دعویٰ کے مطابق لکھیں۔واضح تمام عقائد لکھ کر سب کو بتائیں کہ بیشک یہ تمام عقائد ہمارے ہیں لیکن ابن سبا موجد نہیں ہے۔سادہ سی بات ہے۔ فضول وقت ضایع کر رہے ہیں۔

  میرے دعویٰ میں صاف شفاف الفاظ میں پانچ بنیادی عقائد بیان کئے گئے ہیں۔فریق مخالف یا تائید کرے یا انکار کرتے ہوئے ان تمام کو واضح الفاظ میں لکھ کر بتائے گا ہمارے ان تمام عقائد کا موجد ابن سبا نہیں ہے۔

پتہ نہیں کیوں ایک ایک قدم پر لڑکھڑا رہے ہیں۔ جبکہ اصل گفتگو ابھی شروع بھی نہیں ہوئی۔

شیعہ مناظر رانا محمد سعید عام محاوروں سے بھی جاہل! ایک تو چوری اوپر سے سینہ زوری! چوتھی بار شرائط کی خلاف ورزی (اسکرین شاٹ)

   رانا محمد سعید شیعہ : دوبارہ وقت کا ضیاع۔ میں نے آپ کے دعوے میں موجود پانچوں عقائد جواب دعویٰ میں لکھے ہیں۔  لیکن آپ موضوع سے فرار رہنے کیلئے ہٹ دھرمی پر قائم ہیں اور چاہتے ہیں ہر چیز آپ کے الفاظ میں ہی لکھی جائے ۔ آپ  کو میرے دعویٰ پر جو اشکال ہے اس کی آپ مجھ سے وضاحت طلب کریں میں سب کے سامنے وضاحت دوں گا۔  جواب دعویٰ کے الفاظ کیوں بدلوں ؟

 بازاری زبان شروع کر دی ۔ خیر  منتظم صاحب ان کو کنٹرول کریں ورنہ انکو ایسی ایسی چیزوں پر بٹھاؤں گا کہ ان کے کانوں سے دھواں اور باقی جگہوں سے کچھ اور نکلے گا۔

 جواب دعویٰ بالکل آپ کے دعویٰ کے عین مطابق ہے ۔ البتہ آپ کی ضد کے مطابق نہیں ہے۔  آپ کے دعویٰ میں موجود پانچ کے پانچ عقائد ہمارے ہیں البتہ آپ نے ان کو اپنے حساب سے لکھا ہے اور میں نے اپنے حساب سے۔  (مثال کے طور پر کچھ افراد جن پر آپ نے الزام کی بات کی ہے تو وہ الزام آپ کے لحاظ سے ہمارے لحاظ سے نہیں ، ہمارے لحاظ سے ہمارے ان پر اعتراضات الزام نہیں حقائق ہیں) جیسے ہم دونوں اس بات پر متفق نہیں ہو سکتے ویسے ہی میں جواب دعویٰ بعینہ آپکے الفاظ میں نہیں لکھ سکتا۔

 میں نے من حیث المجموع ان عقائد کو اپنا مانا ہے اور جواب دعویٰ میں ان کا ذکر کیا ہے۔  آپ کو کسی چیز کی وضاحت چاہیئے تو وضاحت لیں ۔ اپنے الفاظ میں دعویٰ لکھوانے پر کیوں تُل گئے ہیں ۔چلیں میں آپکو ایک پیشکش کیئے دیتا ہوں جس سے آپ کا یہ بہانہ ختم ہو جائے گا کہ لوگوں کو ان عقائد کے بارے میں پتا نہیں ہے اور میں چھپانا چاہ رہا ہوں اس لئے جواب دعویٰ میں نہیں لکھ رہا۔  میں ان پانچوں عقائد پر پہلے ایک تعارفی لیکچر لکھ دیتا ہوں ۔ اس میں جو وضاحت چاہیئے ہوگی لے لیجئے گا ۔  جواب دعویٰ آپ کی ضد اور آپ کے الفاظ کے مطابق کیوں کیا جائے ۔ کوئی ایک وجہ بتا دیں۔

 

  عبدالحمید بلوچ  : اس وقت آپ لوگ اپنے اپنے مذہب کی نمائندگی کررہے ہو۔ سب کی نگاہیں آپ لوگوں پر ہیں، لہذا جذبات پر کنٹرول کیا جائے۔  فریقین سے درخواست ہے کہ احسن طریقے سے گفتگو کریں۔ 

  جعفر صادق: ایسی باتیں لکھتے کیوں ہیں جن کی وضاحت پوچھی جائے تو چُپ لگ جاتی ہے۔  چلیں ٹھیک ہوگیا۔۔۔ میرا مقصد پورا ہوگیا۔۔۔ یہی جواب دعویٰ قبول کرتا ہوں۔ابھی آپ کے جواب دعویٰ پر دوسرا اشکال بھی کرنا ہے۔ اجازت ہو تو پیش کردوں۔

 آپ  کا یہ اقرار  کہ اہل سنت دعویٰ میں بیان کئے گئے عقائد اہل تشیع کے ہی ہیں۔ بس یہی کافی ہے۔

   میں نے  کونسی بازاری زبان استعمال کی ہے؟ خالص ادبی اور علمی زبان کا استعمال کیا ہے۔

جہاز پر بیٹھنا ایک محاورہ ہے سرکار۔۔۔جس کا مطلب ہے کہ کسی معاملے میں جلد بازی کرنا۔

  عقائد پر لیکچر کی ضرورت نہیں ہے۔۔۔۔مجھے جو نکتہ پہنچانا تھا وہ پہنچ چکا ہے۔آگے بڑھتے ہیں۔ 

آپ کا جواب دعویٰ قبول ہے۔ اب ایک اور اشکال کرنا ہے۔۔ اجازت ہے یا گفتگو تیسرے مرحلے میں داخل کی جائے؟   معذرت کل سے کافی مصروفیات ہیں اس وجہ سے وقت نکالنا مشکل تھا۔ جمعرات تک یہی سلسلہ رہے گا۔ ویسے بھی شرائط میں فریقین کو فورآ جواب دینے کا پابند نہیں کیا گیا۔ جب جسے وقت ملے گا اپنے ٹرن میں جواب دے سکتا ہے اس لئے جلد بازی سے پرھیز کریں۔

    رانا محمد سعید شیعہ : محترم اشکال ہے تو پیش کریں، یہی تو کہہ رہا ہوں کب سے۔   جی جی بالکل ، میرے پاس بھی کافی محاورے ہیں، محاورے بھی پنجابی ۔ بلکہ سرائیکی بھی جانتا ہوں اور سرائیکی محاورے بھی ۔ دوبارہ ذو معنی محاوروں سے گریز کریں اور انسانی تہذیب میں رہتے ہوئے بات کریں ۔ کوشش کریں وقت نکالیں ۔ گفتگو کا تسلسل تھوڑا برقرار رھے۔  300 سے زائد بندہ گروپ میں ہے اور لوگ انتظار میں ہیں۔

 اب کریں اشکال۔