Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

اہل تشیع کا جواب دعوی اور اشکالات

  جعفر صادق

اہل تشیع کا جواب دعوی اور اشکالات

 رانا محمد سعید شیعہ  : 

♦️جواب دعوی از اہل تشیع♦️

*ہمارے عقائد جن میں مولا علی ع کا خلیفہ بلا فصل ہونا اور وصی رسول ہونا ، امامت آئمہ ع ، ہمارا کسی سے اظہارِ برأت کرنا یا رجعت کا عقیدہ رکھنا قطعی طور پر ابن سباء ملعون کی وجہ سے نا ہے ، ابن سباء ملعون ان عقائد کا بھی حامل یا راوی تو ہو سکتا ہے مگر بانی یا موجد ہر گز نا ہے۔*

 جعفر صادق: آئی ایکسکیوز یو! ابن سبا متنازعہ اسی لئے ہے کہ اس کے متعلق دو باتیں عام لوگ جانتے ہیں۔

1: ابن سبا افسانہ ہے اہل سنت نے شیعیت پر الزام گھڑنے کے لئے یہ کردار گھڑا ہے۔

2: ابن سبا شیعیت کے عقائد کا بانی نہیں ہے۔

ان دونوں باتوں کے علاوہ اس خبیث میں متنازعہ ہونے والی کوئی بات ہی نہیں ہے۔

*موضوع ابن سبا ملعون کی حقیقت جاننا ہے۔*

اس کا حقیقت ہونا آپ نے تسلیم کر لیا ہے۔ *دعویٰ کے مطابق دوسری متنازعہ بات مجھے ثابت کرنی ہے۔

سُنی مناظر کی طرف سے اہل تشیع  کے جواب دعویٰ پر پہلا اشکال اور  شیعہ کی کمزور وضاحتیں!!

اشکال 1:دعویٰ کے مطابق جواب دعویٰ واضح لکھیں۔میرا دعویٰ دوبارہ پڑھیں۔

    رانا محمد سعید شیعہ : لوگ کیا جانتے ہیں اور لوگ کیا نہیں جانتے یہ اس مکالمہ کا موضوع نہیں ہے قریشی صاحب ۔آپ کو دعویٰ کے مطابق گفتگو کرنے کی پابندی کرنی ہوگی ، غیر متعلقہ مواد یا اسکے دیگر کردار پر گفتگو آپ کی شکست فاش تصور ہوگی ۔ لہذا موضوع پر رہیئے ۔ لوگ تو اور بھی بہت کچھ نہیں جانتے تو کیا سارا کچھ اٹھا کر اس مکالمے میں لے آئیں گے ؟؟ عالمانہ روش اپنائیں ، موضوع پر رہتے ہوئے وہی گفتگو کریں جس کا آپ کی طرف سے  دعویٰ ہے ۔

 جواب دعوی ٰمیں کونسی بات غیر واضح ہے ۔ اشکال پیش کریں۔

    جعفر صادق: بالکل دعوی ٰکے مطابق ہی گفتگو ہوگی۔لیکن۔۔۔۔۔ابھی گفتگو شروع کہاں ہوئی ہے۔؟

 اس لئے یہ الزام نہ لگائیں کہ موضوع سے باہر جا رہا ہوں۔ آپ شاید پریشان ہوگئے ہیں۔

 ⬅️ ایسی باتیں نہ لکھا کریں جن کی وضاحتیں آپ دے نہیں پاتے۔

  دعویٰ میں واضح شیعہ کے پانچ اہم ترین عقائد بیان کئے گئے ہیں۔

1: سیدنا علی خلیفہ بلافصل

2:وصی رسول

3:عقیدہ امامت

4: اکثریت صحابہ بشمول خلفائے ثلاثہ پر تبرہ

5:عقیدہ رجعت (نبی کریمﷺ اور ائمہ معصومین کا وفات کے بعد دوبارہ زندہ ہوکر دنیا میں واپس آنا۔ معاذاللہ)

آپ نے اسی طرح واضح اپنے عقائد کو مکمل لکھ کر میرے دعویٰ کا رد بیان کرنا ہے۔

 ♦اشکالات جواب دعویٰ اہل تشیع♦

1: کسی سے اظہار برآ ت۔۔۔کس سے اظہار برآ ت؟

2: عقیدہ رجعت کے متعلق عوام کو بتائیں کہ آپ اس سے کیا مراد لیتے ہیں۔

یہ دونوں نکات درست کر کے جواب دعویٰ بھیجیں۔

 

  رانا محمد سعید شیعہ بداخلاق: سبحان اللہ ۔ محترم آپ میرے دعوے پر فقط اشکال کر سکتے ہیں ۔ مجھے ڈکٹیٹ نہیں کر سکتے کہ جواب دعویٰ ان الفاظ میں لکھو ۔    کسی سے اظہار برأت مطلب کسی سے بھی اظہار برأت ، صحابی ہو یا غیر صحابی ہو۔ عقیدہ رجعت ہمارا عقیدہ ہے ، اگر عوام کو نہیں پتا وہ کیا ھے تو یہ میرا مسئلہ نہیں ہے۔  میرا مسئلہ ہے کہ میں نے آپ کے الزام کا جواب دینا ہے۔  قریشی صاحب مناظرہ کرنے آئے ہیں یا فرمائشی پروگرام سمجھ کر آئے ہیں ۔قبلہ درست کریں اپنا ۔ 

جواب دعویٰ تو یہی رہے گا ، ہاں دوران مناظرہ آپ عقیدہ رجعت بیان کیجئے گا ابن سباء سے ثابت کرنے سے پہلے تو اگر مجھے لگا کہ آپ نے ہمارے عقیدہ رجعت کے برخلاف رجعت کے نام پر ہماری طرف کچھ منسوب کرنے کی کوشش کی ہے تو میں اس پر لکھ دوں گا۔

(نوٹ:شیعہ مناظر نے یہاں ٹرن مکمل کیا لیکن انہیں کیا پتہ کہ شرائط قبول کر کے ان پر عمل بھی کیا جاتا ہے! دوسری مرتبہ شرائط کی خلاف ورزی)

 دوبارہ قطع کلامی کی معذرت ۔ ممبرز دیکھ لیں دعویٰ کیا ہے اور گفتگو کو یہ کس طرف لے جانا چاہتے ہیں ۔ اور الٹا مجھے کوس بھی رہے ہیں کہ میں غلط کہہ رہا ہوں۔

 آپ کو اس اسکی وضاحت بھی دینی ہے کہ دعویٰ کے مطابق گفتگو کس پر ہونی ہے اور اس میسیج میں آپ کیا کہنا چاہ رہے ہیں۔

   جعفر صادق: ڈکٹیٹ کی بات کہاں سے آگئی۔میرے دعویٰ میں واضح شیعہ عقائد بیان کئے گئے ہیں۔

اگر کوئی عقیدہ یا وضاحت درست نہیں لکھی تو آپ کو حق ہے کہ میری بات جھٹلائیں اور کہہ دیں کہ دعویٰ میں فلاں عقیدہ درست بیان نہیں کیا گیا۔لیکن اگر دعویٰ میں شیعہ عقائد ہی لکھے گئے ہیں تو جواب دعویٰ میں بھی   وہی عقائد واضح الفاظ میں لکھ دیں، اس  میں کونسی قباحت ہے؟

    جواب دعویٰ میں آپ دونوں (صحابی اور غیر صحابی )  بھی لکھ سکتے ہیں۔ خلفائے ثلاثہ بھی شامل ہیں یا نہیں۔۔۔ اسے بھی کلیئر کردیں۔

   کمال ہوگیا۔۔ عقیدہ رجعت مان رہے ہیں۔۔۔ لیکن عوام کو بتانا نہیں ہیں۔۔۔ بس جنہیں پتہ ہے وہ جانتے ہیں۔۔۔ جنہیں نہیں پتہ انہیں خبر بھی نہ ہو۔۔۔انا لللہ وانا الیہ راجعون۔

گفتگو کا مقصد ہار جیت نہیں ہے سرکار۔  تبلیغ دین کریں۔ اپنے عقائد تو ہر کوئی کھول کھول کر بڑے فخر سے بیان کرتا ہے۔*عقائد بیان کرنے میں شرمندگی کیسی۔*جواب دعویٰ میں واضح میرے دعویٰ کا رد لکھیں۔

کل مجھے پرسنل میں ہاتھ ہلکا رکھنے کا کہا گیا تھا۔۔ اس لئے میں نے آپ کی دونوں شرائط کو آپ کے لئے قبول کر لیا اور کئی جواب طلب نکات پر آپ کو جواب دینے پر مجبور بھی نہیں کیا۔

⬅️ لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ جواب دعویٰ میں اپنے عقائد کو بھی مبہم لکھ دیں تو میں خاموش رہوں۔

 شرائط کے مطابق جب فریق ختم لکھ دے تو پھر اسے سکون سے بیٹھ جانا چاہئے۔۔۔ جب ٹرن آجائے تو شوق سے جواب شروع کرے۔۔ آپ نے دوسری بار دخل اندازی کی ہے۔ آئندہ احتیاط کیجئے گا۔۔

  کیا آپ نے میرے دعویٰ کا اسکرین شاٹ رکھا ہے؟ اب کیا میرے تمام جوابات ہی کو میرا دعویٰ سمجھیں گے اور اس طرح مجھ سے گفتگو کریں گے؟ بہتر ہے کہ مدعے پر آئیں۔جواب دعوی ٰمیں اپنے عقائد واضح لکھیں۔وقت ضایع نہ کریں۔

   رانا محمد سعید شیعہ : دیکھیں محترم آپکی اس لایعنی گفتگو سے ممبرز واقعا کوفت میں ہیں ۔ یہاں عقائد شناسی کا لیکچر نہیں ہو رہا ، نا ہی یہاں پر آپ کی فرمائشی کلاس چل رہی ہے ۔ اگر میں آپ کے دعوی میں کیڑے نکالنے شروع کر دیتا تو بات کہاں کی کہاں نکل جاتی اور اصل موضوع کہیں اندھیر نگری میں پڑا رہتا ۔

تھوڑا سا علمی معیار اپنائیں ۔ شروع سے اب تک

دعویٰ آ پ کی مرضی کا (آپکا حق ہے)

اصول آپ کی مرضی کے (جو کہ متفقہ ہوتے ہیں لیکن جناب نے من مانی کے اصول رکھے ہم نے ان پر بھی آمین کہا)

شرائط آپ کی مرضی کی (متفقہ ہوتی ہیں مگر ہم نے آپ کو گفتگو سے فراری  ہونے سے روکنے کیلئے آمین کہتے ہوئے قبول کیں)

اب اگر جواب دعویٰ بھی آپ کو مرضی کا ہی چاہیئے تو میں یہاں چھولے بیچنے آیا ہوں ؟؟؟؟؟

ایک چیز آپ کے نزدیک درست ہے لازمی نہیں میرے نزدیک بھی درست ہو ، یا ایک چیز میرے نزدیک درست ہے لازمی نہیں کہ آپ کے نزدیک بھی درست ہو۔شروع سے اب تک کا خلاصہ (قریشی صاحب کی منطق ، میری مانو، ورنہ میں گیا۔)

کچھ تو خیال کریں ، آپ  تین سو بندوں کے گروپ میں ہیں۔ آپ مجھ سے دعویٰ کے متعلق وضاحت طلب کر سکتے ہیں  یہ ڈکٹیٹ نہیں کر سکتے کہ میں جواب دعویٰ میں یہ الفاظ لازمی لکھوں ۔ جواب دعویٰ مدعا علیہ کا حق ہوتا ہے آپ کے الفاظ کی پابندی کا مطالبہ کسی صورت بھی درست نہیں۔

 کیا ہم یہاں عقائد کی تشہیر کیلئے گفتگو پر رضامند ہوئے یا ان عقائد کی بنیاد ثابت کرنے کیلئے ؟؟؟  ہمیں عقائد بیان کرنے میں کوئی شرمندگی نہیں ، ہمیں مسئلہ آپ کی اس روش سے ہے جو آپ نے شروع سے اب تک مسلسل اپنا رکھی ھے۔  اسکو بدلیئے ۔ میں نے اپنے جواب دعویٰ میں کچھ بھی  مبہم نہیں لکھا سب واضح ہے ۔ آپ نے کس کس بات پر مجبور کیا یہ سب کے سامنے ہے ۔

آپ کو اگر یہاں عقائد کی کلاس رکھنی ہے تو شوق سے رکھیئے۔  لیکن یہاں ایک مناظرہ ہے جس کا عنوان مختلف ہے ۔

 چلیں کوشش کریں گے دوبارہ مخل نا ہوں ۔ آپ دعوے سے ہٹ کر گفتگو کی خواہش کر رہے ہیں ۔ یہ عندیہ دے رہے ہیں کہ یہ یہ بھی زیر بحث آئے گا لیکن یہ غلط بات ہے اس کا دعویٰ سے تعلق نہیں ہے ۔

   میں بالکل مدعا پر ہوں ۔ آپ مدعا سے ہٹ کر جانا چاہ رہے ہیں ۔

مختصر ۔ آپ جواب دعویٰ میں موجود کسی ابہام پر وضاحت طلب کر سکتے ہیں جسے واضح کرنے کا میں پابند ہوں ۔ اور کروں گا بھی ، لیکن آپ میرے جواب دعویٰ کے الفاظ اپنے مطابق کروانے کے حقدار نہیں ہیں ۔ مہربانی کریں آگے بڑھیں ۔ ممبران اصل چیز کے منتظر ہیں ۔ آگے بڑھیں۔