Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

علی حیدری شیعہ کی عجیب منطق!  شرائط کے ساتھ مناظرہ کرنے سے حق ظاہرنہیں  ہوتا !(اسکرین شاٹ)

  جعفر صادق

علی حیدری شیعہ کی عجیب منطق!  شرائط کے ساتھ مناظرہ کرنے سے حق ظاہرنہیں  ہوتا !(اسکرین شاٹ)

علی حیدری:  عبد الحمید صاحب بات یہ ہے کے بلکل شیعہ موجود ہیں اور رہی بات ہمارے مسلک کی تو ہمارے ہاں ہم ننهے طالب علم ، یہ کوئی سیوطی دوم کے شاگرد ہیں جب کے ہم مناظرہ کے لئے عالم کا چناؤ کرتے ہیں باقی اہل سنت کے بعض شخصوں کی طرح ہر کوئی ایسے ہی مناظرہ نہیں کرتا باقی ۔مغالطہ ابن سبا کو دور کرنے کے لئے ممتاز بات کرے تو ہم جیسے بیسوں لوگ حاضر ہیں۔  باقی شرائط وغیرہ یا کبھی ان کی خلاف ورزی ہوجانے پر مناظرہ جیتنا یہ حق تک نہیں پہنچاتا سوائے بغض کے ۔۔۔باقی آپ بہتر سمجھ سکتے ہیں اور یہاں  سب ایڈمن بھی تو نہیں، آپ گروپ کھول دیں، شاید  کوئی اور بھی  بات کرنا چاہتا ہو ۔

  جعفر صادق: ٹھیک ہوگیا۔ آپ سے گفتگو کرسکتا ہوں۔میں وہی پرانی شرائط بھیج رہا ہوں۔ کوئی اشکال ہو تو ہم اس پر آج اور کل وقفے وقفے سے گفتگو کر سکتے ہیں۔میرا دعوی بھی من و عن وہی ہوگا جو علی میلانی کی خدمت میں پیش کیا تھا۔ 

  علی حیدری  شیعہ کا دوبارہ شرائط طئے کر کے گفتگو کرنے سے انکار

 جعفر صادق:    شرائط طئے کرنے سے دونوں فریق پابند ہوجاتے ہیں کہ گفتگو سنجیدگی اور علمی دلائل سے کرنی ہے نہ کہ ذاتی کہانیاں اور ادھر ادھر سے دوسروں کی تحریریں اٹھا کر رکھ دینے سے گفتگو ہوجائے گی۔ معذرت کے ساتھ دلشاد صاحب کی روش کچھ ایسی ہی ہے۔ شرائط بھی واضح ہیں، کوئی مبہم بات نہیں لکھی اور نہ کوئی نامناسب مطالبہ کیا ہے۔

آپ نے لکھا ہے کہ میرے دلائل کا رد نہ بھی ہو تو پھر بھی قبول نہیں کریں گے تو پھر گفتگو کیوں کر رہے ہیں؟

رہی بات مقید وقت  کے بغیر گفتگو۔۔۔ تو ٹھیک ہے۔۔۔ جس طرح آپ کو آسانی ہو۔۔ شرط 7 کا مطلب یہ ہے کہ مختصر ٹو دی پوائنٹ جواب دینا ہے۔ پوچھے گئے نکتے کا جواب دینے کے بجائے نیٹ سے یا کسی شیعہ گروپ سے کسی دوسرے عالم کی کوئی تحریر کاپی پیسٹ نہیں کرنی۔

 گفتگو کے آداب مقرر کرنا اہل علم کا شیوہ ہے۔۔ اب دیکھیں۔۔ یہاں بغیر شرائط کے کس طرح کی کل اور آج گفتگو ہوتی رہی ہے۔ آپ کو تو خوش ہونا چاہئے کہ فریق مخالف خود کو اور آپ کو ٹو دی پوائنٹ گفتگو کا پابند کر رہا ہے۔ آپ کو تمام اٹھائے جانے والے سوالات کے دوٹوک علمی جواب دئے جائیں گے لیکن یہی روش آپ کی بھی ہونی چاہئے۔۔ ورنہ میرے سوالات بار بار پوچھے جاتے رہیں گے اور نمبر شمار بھی آخر تک بڑھتا رہے گا۔ بہتر ہوگا کہ آپ میرا انداز گفتگو کسی سے پوچھ لیں یا پی ڈی ایف ، وڈیوز وغیرہ دیکھ لیں۔ میں زیر بحث نکتے سے باہر نہیں نکلتا اور نہ ہی سامنے والے کو نکلنے دیتا ہوں۔

اگر گفتگو علمی طریقے سے کرنی ہے تو واضح اقرار لکھ دیں۔ مجھے آپ کے انداز سے لگ رہا ہے کہ آپ بھی دلشاد صاحب کی طرح واپسی کا راستہ کھول کر رکھنا چاہتے ہیں۔

آپ نے میری شرائط قبول کر لی ہیں صرف دن اور وقت میں ترمیم کرنی ہے جو گفتگو کے پہلے دن ہی کردوں گا۔ 

*آپ بھی  اپنی شرائط بھیج دیں*  تاکہ پتہ چلے کہ آپ واقعی دوران گفتگو شرائط کو سنجیدگی سے لیں گے۔ دونوں فریقین کی *فائنل متفقہ شرائط اور ابن سبا پر واضح مؤقف* سب کے سامنے ہوگا تاکہ ہر کوئی جان سکے کہ کس فریق کو کیا ثابت کرنا ہے اور وہ اپنے مؤقف میں کتنا سچا ہے۔

5:  شیعہ عالم سید علی حیدری  ابن سبا پر گفتگو کے لئے  راضی لیکن شیعہ گروپ میں !!

علی حیدری: ممتاز صاحب مناظرہ کے لئے ہمارے گروپ تشریف لانا ۔۔سید علی حیدری نے آپکے ساتھ مناظرہ کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے ۔

جعفر صادق:میرے گذشتہ چار پانچ مکالمے/مناظرے شیعہ گروپس میں ہی ہوئے ہیں۔ اس مرتبہ اہل سنت گروپ میں ہونا چاہئے۔ دوسری بات گفتگو یہاں آپ سے ہوتی رہی ہے۔ آپ انہیں یہاں ایڈ کردیں۔ ویسے بھی مجھے پتہ ہے پس منظر میں پورے شیعہ علماء کا گروپ گفتگو کرنے والے کو سپورٹ کرتا رہے گا چاہے کوئی بھی سامنے ہو پیٹھ پیچھے تین یا چار شیعہ ضرور ہوں گے اسی لئے وقت اور دن مقید نہ کرنے کی فرمائش کی گئی ہے۔ خیر مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ میں ہار جیت کے لئے گفتگو نہیں کرتا بلکہ حقائق واضح کرنا مقصود ہوتا ہے۔گفتگو اسی گروپ میں ہوگی۔ ان شاء اللہ چاہے کوئی بھی شیعہ اہل علم آجائے۔

عبدالحمید بلوچ  : ممتاز بھائی یقین مانیں اس گروپ میں اہلسنت ممبران کی تعداد بیس سے بھی کم ہے۔ باقی سب شیعہ ہیں۔ جو بھی شیعہ آپ کے ساتھ مناظرہ کرنے کے لیے تیار ہوا ان کے لیے یہ گروپ فیورٹ ہے۔ یہاں بڑے بڑے شیعہ علماء موجود ہیں وہ ان کی زور بازو بنیں گے۔

علی حیدری: یہ باتیں مناظروں میں ہوتی ہیں اور انشاء اللہ ٹو دی  پوانٹ ہی جواب ملے گا رہی بات لمبی شرائط کی تو ممتاز صاحب بعض اوقات انسان کسی بھی وجہ سے غلطی سے کسی شرط کی مخالفت ہوجائے تو شوشا ہوجاتا ہے ۔۔ اور رہی بات واپسی  کے رستے کی تو  ہم نے پہلے بھی کہا ایسی شرائط میں انسان قید نہ ہو، ہمارا مقصد  آپ کے مغالطے کو ختم کرنا ہے ہم ٹو دی پوائنٹ گفتگو کریں گے اور مؤقف سے نہیں ہٹیں گے ۔ کیا ممتاز آپ رجال کا علم رکھتے ہیں جب آپ روایات میں جاؤگے تو پھر راوی کی پركھ پر سوال ہوگا پھر کسی نہ کسی طریقہ سے اسے  مجروح قرار دیا جاتا ہے آپ کی یا مخالف کی طرف سے پھر بات رک جاتی ہے اس میں ایک وه صاحب علم  آپ کی اور ہماری طرف سے    الگ دو بندے رکھنے پڑ جائیں گے ۔ یا انسان کو اتنا ٹائم ہونا چاہیے ۔۔۔اس لیے پہلے بتا چکا ہوں ۔۔۔ شرائط طئے  کرکے حاصل کچھ نہیں ہوگا، اگر اتفاق سے آپ کو جواب لیٹ ملے ۔۔ٹائم کی قلت ہوتی ہے ۔۔میں جس حساب سے بات کرنا چاہا رہا تھا آپ کو وه نمونا بھیجوں گا ۔۔آپکو پسند ہو تو ہم گفتگو کرتے رہیں گے ۔

 جعفر صادق: اب آپ کی یا کسی بھی شیعہ عالم کی شرائط آنی چاہئیں۔دوران گفتگو فریق مخالف کو میرے دلائل اور استدلال کا رد کرنا ہوگا۔ روایات ضعیف ثابت ہوگئیں تو تسلیم کر لوں گا۔ذاتی رائے میری یا آپ کی ہرگز قبول نہیں کی جائے گی۔ میری کوشش ہوگی کہ شیعہ کی صحیح روایات سے جو استدلال پیش ہو اس کی تائید بھی جید شیعہ علماء سے دکھاؤں۔ اس لئے سیدھا مدعے پر آئیں۔گفتگو آپ کریں گا یا کوئی اور۔۔۔ اس کا مکمل نام اور شرائط بھیج دیں۔ ایک دن بعد ہم گفتگو شروع کریں گے۔ ان شاء اللہ

  مجھے اس سے کوئی دلچسپی نہیں کہ کسی کی مدد لے رہے ہیں یا نہیں۔۔۔ بلکہ میری خواہش ہے کہ آپ اپنے علماء سے ضرور رابطے میں رہیں لیکن جوابات آپ خود دیں گے۔۔ علمی مدد حاصل کرنا معیوب نہیں۔ بس یہ یاد رکھئے گا کہ کسی کی لمبی لمبی تحاریر کاپی پیسٹ کرنا منع ہے۔مجھے فی الحال تو کسی کی مدد درکار نہیں ہے اگر ضرورت محسوس ہوئی تو وقت طلب کر کے علماء حضرات سے رجوع کروں گا اور تحقیقی جواب دوں گا۔ اس میں کوئی شرم کی بات نہیں ہے۔  کل شرائط فائنل کریں۔ جمعرات دس بجے سے بارہ بجے تک گفتگو شروع کریں گے۔ پھر دوسرے دن سے وقت کی قید نہیں ہوگی۔۔ جسے جب وقت ملے گا اپنے ٹرن میں جواب دیتا رہے گا۔ ایڈمن سے گذارش ہے کہ گروپ لاکڈ رہے تاکہ شرائط فائنل کی جاسکیں۔اللہ حافظ

  علی حیدری:  بشرط آپ دوسرے گروپ تشریف لائیں ممتاز صاحب ۔۔کیونکہ جن شروح میں آپ جانا چاہتے ہیں اور ایک لمبی بحث  ہوجائے گی تو اس لیے ۔ایک روایت پر بات کرتے کبھی دو دن بھی لگ جائیں گے ۔۔اس لیے  آپ ایسے مناظر سے بات کریں جو انکی شرح کا حافظ ہو جب کہ ہمیں ڈھونڈنا پڑے گا مجھے بھی علم ہے آپ بھی کسی روایت کی پركھنے کے لئے چاہے اپنے کسی علماء سے رجوع کریں بالاتفاق آپکو بھی مزید ٹائم لگ جائے  آپ کے بھیجے گئے دعوے پر شیعہ مناظر تیار ہے ۔آپ مجھے پرسنل سے ان بلاک کریں ۔۔yes

 جعفر صادق:  آپ کی ہر بات مانی گئی۔۔آپ نے میری شرائط بھی تسلیم کی ہیں جو کہ ایسی ہرگز نہیں ہیں جن سے کسی فریق کو کوئی غیر ضروری فائیدہ ہوتا ہے۔پھر آپ نے کہا کہ ایک شیعہ عالم مجھ سے گفتگو کرے گا آپ روایات پرکھنے سے عاجز ہیں اور مجھے ایسے مناظر سے بات کرنی چاہئے جو شرح کا حافظ ہو کیونکہ آپ ڈھونڈ نہیں سکتے اور نہ آپ کے پاس وقت ہے۔اپنی کمزوریاں میری طرف منسوب کر کے کہہ رہے ہیں کہ مجھے بھی علماء کی مدد لینی پڑے گی۔۔۔آج شرط لگادی ہے کہ میں شیعہ گروپ میں گفتگو کروں۔

پتہ نہیں کیا بات ہے۔۔۔ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ گذشتہ ایک  سال سے اہل تشیع کے اچھے خاصے اہل علم لوگوں نے تین چار بار اس موضوع پر نامکمل گفتگو کی ہے۔میری شرائط اور دعویٰ تک سب کے سامنے ہے پھر بھی کوئی شیعہ عالم گفتگو کرنے کی ہمت نہیں کر پا رہا۔ہر بار شرائط اور دعویٰ وغیرہ تک گفتگو کر کے عین آغاز پر شیعہ حضرات بہانے کرکے پتلی گلی سے نکل جاتے ہیں۔

  میں ثابت کر سکتا ہوں کہ میرے تمام گذشتہ مناظرے اور مکالمے شیعہ گروپس میں ہوئے ہیں۔ مجھے یاد نہیں آ رہا کہ اہل سنت کے کسی گروپ میں کسی شیعہ سے بحث کی ہو۔۔کیا ہر بار شیعہ گروپس میں ہم ہی گفتگو کریں۔ میں نے پرسنل میں آپ کو بلاک نہیں کیا۔۔میں تو آپ کے نام سے واقف نہیں ہوں۔ بلاک کیوں کروں گا۔

علی حیدری: میسیج  اچھے کرتے ہو آپ ، جب کے آپ نے بھی اعتراف کیا ہوا ہے کہ میں بھی جو چیز ضرورت ہوئی کچھ وقت کا ٹائم لئے کسی علماء کی طرف رجوع کروں  گا تو یہ بھی آپ کی کمزوری ہے نہ بحر حال ۔۔تقریبن چوتھے شیعہ نے آپ سے گفتگو اس لیے نہیں کرنی چاہی آپ time بہت لیتے ہیں ۔۔۔جب کہ آپ کی شرائط مناظرہ والی اور بات عام پر کرتے ہو شرائط مناظرہ کرتے ہو اس پر مناظر سے ہی بات کروگے  ۔۔  کیوں کہ یہ اعتراف تو آپ بھی بارہا کر چکے ہیں عربی سے واقف نہیں بعض اوقات کچھ چیزیں بنا عربی سمجھ نہیں آتی ۔۔۔تو اس لیے  میں آپکی طرح  نہیں ہوں جس چیز کا حافظ نہ ہوں اس کی بھی جھوٹی گواہی دوں ۔۔ بھر حال ۔

اور بھلے  آپ کے مناظرے شیعہ گروپس میں ہوئے ہوں در اصل ہم نے بھی کافی بار  شیعہ مناظرین   کو سنی گروپوں میں بات کرتے دیکھا لیکن 99% آخر میں شیعہ مقدسات کی توہین ہوئی اس لیے سنی گروپ سے دور مناظرہ کرتے ہیں ۔۔آپ تو حق کے متلاشی ہیں ۔۔ پھر چاہے  آپ پی ڈی ایف بنا کر یہاں بھیجنا ۔۔

 جعفر صادق: اللہ کے بندے۔۔۔ میری اس موضوع پر مضبوط گرفت ہے۔ میرے دلائل بمعہ توثیق بھی موجود ہیں۔ بیشک میں خود عربی سے ترجمہ نہیں کرتا۔ کسی نکتے پر تحقیق معیوب نہیں ہے اور نہ کمزوری۔۔ تفصیلی اور نکتہ بہ نکتہ گفتگو کرنا میری خوبی ہے جو آپ کو خامی لگ رہی ہے۔میں نے بغیر علم کے کب جھوٹی گواہی دی ہے؟

علی حیدری: ممتاز صاحب ۔میں جھوٹ تو نہیں بول رہا ۔آپ  نام سے  واقف  نہیں ہیں  ، لیکن محمد دلشاد کے گروپ ادع الی سبیل ربك   پر زهری کے گمان پر آپ سے پرسنل پر سوال کیا تھا آپ نے پتا نہیں کیوں بلاک کردیا تھا ، بھر حال انسان ہے یاد نہ بھی رہا ہو ۔۔

   جعفر صادق: یہ شکایت ہمیں بھی آپ لوگوں سے ہے۔ تالی دو ہاتھوں سے بجتی ہے۔میرے تمام مباحث دیکھ لیں کبھی بھی غیر اخلاقی گفتگو نظر نہیں آئے گی۔شرائط طئے کرنے کا ایک مقصد یہ بھی ہے۔اور آپ کی شکایت درست ہے،  میں نے تلاش کرلیا ہے۔۔۔ حق زہرا والے مناظرے  کے دوران  آپ نے  پرسنل میں باقائدہ گفتگو شروع کردی تھی۔۔ اس لئے بلاک کیا تھا کیونکہ آپ ون سائیڈیڈ ہو کر تلخ جوابات بھی دے رہے تھے۔ابھی ان بلاک کر دیا ہے۔آپ کو گفتگو کرنی ہے یا نہیں۔۔ یا کوئی اور شیعہ لا رہے ہیں تو کلیئر کردیں۔وقت سب کا قیمتی ہوتا ہے۔

علی حیدری:  توثیق  کا گمان بھی موجود ہے آپ کے پاس تو بھر حال ممتاز صاحب جب آپ مناظر سے بات کرنے سے قاصر ہیں تو اگر راضی ہوں تو میرے مكالمہ سے زیادہ آپ  اور شیعہ مناظر کے درمیان مناظرہ ٹھیک رہے گا اگر آپ کو وہاں سمجھ نہ آئی میں آپ سے بات کروں گا جب تک آپ کے میسج وہی جو شرائط و موقف اسٹار لگا دیتا ہوں ۔ ۔۔آج قافلہ وارث دین و شہدا کربلا  کا دن ہے ۔ا س لیے  مناظر بات نہیں کرے گا ، کل آپ آجائیں تو آپ کو پرسنل لنک بھیج دیتا ہوں ۔۔

   آپ بھلے کریں شکایت مگر ہمارے ہاں علماء کے فتاویٰ موجود ہیں، کسی کے مقدس کی توہین حرام ہے جب کہ سنی علماء نے آج تک شیعہ مقدس کے بارے کچھ نہیں کہا پھر بھی کوئی کرتا ہے تو ہم اس سے  بری ذمہ ہیں،  مگر ایسے بندے کو نکال دیتے ہیں ۔مگر سنیان گروپ میں وه ایڈمن خاص ہوتے ہیں ۔خیر  آپ سے ایسی توقع نہیں رکھتے کہ آپ توہین کریں گے اس لیے آپ کو شیعہ گروپ میں بلا رہے ہیں ۔۔زیادہ آپ مالک ہیں اپنی مرضی کے۔

  مہربانی یاد آیا۔  آپ سے کونسی تلخ كلامی ہوئی،  صرف  تلخ سوالات تھے بھر حال انبلاک کرنے کا شکریہ۔

  جعفر صادق:  گفتگو اسی گروپ میں ہوگی۔  محترم ممبرز! حسب معمول یہ گفتگو بھی بند گلی میں پہنچ رہی ہے۔غور طلب بات ہے کہ اہل تشیع اپنے اوپر اس بد نما داغ (ابن سبا ملعون) کو صاف کیوں نہیں کرتے۔اگر ابن سبا واقعی افسانہ ہے اور شیعیت کے بنیادی عقائد کا موجد  بھی نہیں ہے تو اس موضوع پر علمی گفتگو کر کے شیعیت کا دفاع کرنے میں کیا حرج ہے۔ عوام تک حقائق کیوں نہیں پہنچائے جا رہے۔

    ہر بار ایک نیا بہانہ،اس بار اہل سنت گروپ میں گفتگو سے انکار،کمال ہوگیا۔۔حالانکہ ون ٹو ون گفتگو مکمل شرائط کی پابندی کے ساتھ کرنے کی گارنٹی بھی دی جا رہی ہے۔سب شیعہ جانتے ہیں کہ میں شرائط کی پابندی کرتا ہوں۔

رہی بات ممبرز کے غیر ذمہ دارانہ میسیجز کی تو  سنی گروپ ہو یا شیعہ گروپ معاملہ ایک ہے۔

  اس گروپ کا  کریئٹر اور ایڈمن ایک ذمہ دار اہل سنت عالم ہے۔ اس سے کسی شیعہ کو کوئی شکایت نہیں ہے۔ دوسرا ایڈمن شیعہ بھی ہے۔۔ ممبرز کی گستاخیوں کو کنٹرول کرنا کسی سنی شیعہ ایڈمن کے لئے ممکن نہیں ہے۔ایسا کوئی مسئلہ بحث ختم ہونے کے بعد پیش آتا ہے۔ اس کا حل یہ ہے سنی و شیعہ ایڈمن کو اختیار ہوگا کہ بداخلاقی کرنے والے ممبر کو گروپ سے رموو کردے۔دوران گفتگو گروپ لاکڈ رہتا ہے۔ عام طور پر کوئی بدمزگی پیدا نہیں ہوتی۔ویسے مجھےتو   تجربہ ہے کہ دوران گفتگو شیعہ گروپس میں ایڈمنز خود  دخل اندازی کرتے ہیں اور گفتگو پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ کئی اسکرین شاٹس بھی موجود ہیں۔  شام تک اہل تشیع کی طرف سے کوئی مثبت جواب نہیں دیا گیا تو ایڈمن کو اجازت ہے،   گروپ کو ممبرز کے لئے اوپن کر سکتے ہیں۔اللہ حافظ۔

 عبدالحمید بلوچ  :   دیکھیں @  علی حیدری بھائی آپ نے یہاں گفتگو کا صرف ارادہ کیا۔ ہم نے اسی وقت آپ کو ایڈمن شپ دی تاکہ آپ بات کریں۔یہاں کیا مسئلہ ہے آپ کو گفتگو نہ کرنے کا۔؟؟یقیناً آپ نے سید علی حیدری سے رابطہ کیا ہوگا۔ اسے یہاں آنے کی دعوت دی ہوگی۔ آپکو کچھ وجوہات بتا کر وہ یہاں  نہیں آئے۔ بحرحال ۔۔

سید علی حیدری کا یہاں نہ آنے کی اصل وجہ  میں بتاتا ہوں۔۔۔۔ میرے اور سید علی حیدری کے درمیان یہ طئے ہے کہ جب بھی وہ یہاں تشریف لائیں گے پہلی گفتگو سائیں علی معاویہ سے کریں گے۔ مگر سید علی صاحب موضوع پر شیعہ کا دفاع کرنے سے عاجز ہیں۔

علی حیدری:  جی محترم ممتاز صاحب جن مناظرین سے یہاں کی بات ہوئی آپ ان سے بات ہی  نہیں کرتے ، علی میلانی یا دوسرے بھر حال آپ بھی تو وہاں آنے سے کیوں ڈر رہے ہیں ۔کوئی معقول وجہ ؟ ورنہ تو آپ سے بھی یہی سمجھا جائے کہ آپکے پاس مواد مضبوط نہیں ۔۔

 جب تک آپ کا مناظرہ ہوگا باقی کوئی ایڈمن شیعہ کی طرف سے نہیں ہوگا آپ  اور سید علی  چیف اڈمن ہوں گے ۔    ان کے پاس گروپ بھی بہت ہیں یہ گفتگو  بھی اس کے اپنے گروپ میں ہونی ہے  اور جب سے شیعہ مقدسات کی توہین ہوئی ہے اس لیے ۔۔ بیرون نمبر رکھنے والے سوائے ممتاز قریشی کے اکثر توہین  کرتے ہیں  ، اس لیے باقی زیادہ آپ مناسب سمجھیں ۔۔کیوں کہ  ہماری مرضی کے مطابق ممتاز بات نہیں کرے گا اور  ہم اسکی مرضی کے مطابق ۔اب جب شیعہ مناظر سامنے آگیا ہے تو ممتاز کو شیعہ گروپ میں آنا چاہیے ۔۔

  عبدالحمید بلوچ  :  سید علی حیدری یہاں نہیں آئیں گے۔ آپ اپنے کسی اور عالم دین سے بات کریں۔ ہم دوگھنٹے تک آپ کا منتظر ہیں اسکے بعد گروپ اوپن کریں گے۔

  جعفر صادق: ایک وجہ نہیں بلکہ کئی  معقول وجوہات ہیں۔

1: گذشتہ تمام مناظرے اور مکالمے شیعہ گروپس میں کرچکا ہوں، یہ بھی نہیں کہ اپنی مرضی سے بلکہ کئی بار سنی گروپس میں مناظرے سے منع کردیا گیا تھا۔کیا ہر بار آپ لوگوں کی فرمائش مانی جائے۔ جبکہ کئی بار شیعہ گروپس میں بھی بدمزگی ہوچکی ہے۔ مجھے زبردستی ایڈمن سے ہٹانا, ، دوران گفتگو جب شیعہ مناظر کی پوزیشن کمزور ہونے لگے تو بیچ میں شیعہ ایڈمنز کا مخل ہونا، بداخلاقیاں، گالم گلوچ اور لاکڈ گروپ میں مخصوص شیعوں کو تبصروں کی اجازت دینے جیسی واضح خیانتیں بھی شیعہ گروپس میں ہوچکی ہیں۔

2: اسی موضوع ابن سبا ملعون پر تین شیعہ گروپس میں گفتگو شروع ہوکر بغیر مناظرہ/مکالمہ کے ختم ہوچکی ہے۔ اس بار سنی گروپ میں گفتگو کرنے میں کیا حرج ہے۔

3: اس گروپ میں مجھے گروپ ایڈمن نے مدعو کیا تھا اور میرا ارادہ بن گیا کہ کافی عرصے سے مؤخر شدہ گفتگو یہاں پر ہو۔ آپ نے خود مجھ سے گفتگو کی خواہش یہاں ظاہر کی تھی۔ اگر آپ کو یاد ہو۔

    یہ ڈر خوف کی باتیں کرکے خود کو مظلوم  ظاہر کرنے کی کوشش سے پرہیز کریں۔ مواد مضبوط نہ ہوتا تو بقول علی میلانی گفتگو  ایک دو گھنٹے میں نپٹ جاتی۔۔۔ خود اس نے چار پانچ دن صرف شرائط اور دعویٰ پر لگادئے پھر جب سمجھ گیا اور دیکھ بھی لیا کہ میں کس قسم کا دعویٰ اور دلائل رکھتا ہوں تو اس کے بعد آج تک نئی نئی کہانیاں سنانا اس کی مجبوری بن گئی ہے۔۔ کچھ دن قبل ایک گروپ میں مراسیل روایات پر گفتگو کرتے ہوئے جب ابن سبا ملعون پر گفتگو زیر بحث آنے لگی تو بداخلاقی  اور گالیاں دے کر  مجھ سے جان چھڑانی پڑی کیونکہ اسے پتہ ہے کہ بداخلاق لوگوں کو منہ لگانا مجھے سخت ناپسند ہے۔

   ⬅️ جس کے پاس مواد مضبوط نہ ہو وہ مناظرے سے پہلے دعویٰ پیش نہیں کرتا۔

میری شرائط،میرا دعویٰ۔۔دونوں ایک سال سے عوام کے سامنے موجود ہیں۔اس کے باوجود کوئی شیعہ عالم گفتگو کرنے کے لئے راضی نہیں ہوتا۔

   یہاں بھی اسی طرح گفتگو کرسکتے ہیں۔ اپنے تمام لوگ یہاں ایڈ کرلیں۔بلکہ مجھے یاد پڑتا ہے کہ پہلی گفتگو جب شیعہ گروپ میں ہونی تھی تو گروپ فل ہوجانے کی وجہ سے کچھ حضرات نے ایک اور سائیڈ گروپ بھی بنایا تھا جہاں پوری گفتگو اسی وقت  فارورڈ کرنے کا پروگرام تھا۔ یہاں بھی ہم اس طرح کر سکتے ہیں۔ اگر گفتگو کرنے میں واقعی سنجیدہ ہیں تو کئی معاملات حل کئے جاسکتے ہیں۔اگر گفتگو نہیں کرنی تو کلیئر بتادیں۔ وقت ضایع نہ کریں۔

  اور کونسی میری مرضی۔۔۔شرائط دونوں فریقین پیش کرتے ہیں۔میں پیش کرچکا۔۔آپ لوگوں کی طرف سے پیش کی جانی ہیں۔اس میں میری مرضی کہاں سے آگئی۔ حد ہے۔

 ایڈمن صاحب!۔۔۔ یہ بھائی وقت ضایع کر رہے ہیں۔ اسے گفتگو نہیں کرنی۔۔۔

علی حیدری:  مانتا ہوں کمزوری ظاہر کی لیکن  اگر مناظرہ طرز پر نہ ہو   اور  دوسری بات آپ نے کہا تھا مناظر کو کہیں ۔۔جب علی میلانی اسی گروپ میں آئے آپ نے انکار کیا ، میری     ، اور دلشاد صاحب کی طرز پر آپ گفتگو سے قاصر ہیں ۔آپ کی لمبی شرائط و بحث کی بجانب متوجہ ہوتا ہوں تو  تقریبن ایک مہینہ  بحث میں لگے گا ۔۔ میں  گروپ لنک دیتا ہوں آپ آجائیں سید علی حیدری جیسا مناظر میری نظر میں اب تک شاید  کوئی بحث نہ کر سکا ہو آپ سے ۔

 گروپ لنک:آپ اس میں تشریف لائیں  اور  انشاء اللہ بات آپ سے شیعہ مناظر ہی کرے گا ۔

 جعفر صادق: آپ یہاں  کسی شیعہ عالم کو لائیں۔۔جس طرح چاہے مجھ سے گفتگو کر لے۔۔ بس خوش؟

شرائط بھی آپ کی،دعویٰ بھی وہ کرے۔میرا کام رد کرنا ہوگا۔ ویسے بھی     علی حیدری صاحب سے میری گفتگو پہلے ہوچکی ہے۔

علی حیدری: آپ اس موقف کو  میرے ایک مناظر کے ساتھ رکھیں  ۔میرے حساب سے آپ بات نہیں کر رہے   ورنہ آپ کے موقف پر آپ سے وضاحت طلب کی آپ نے اپنی ہی مرضی سے شرائط کو قیود کیا ۔۔

 جعفر صادق: چھوڑ دیں میری شرائط،گفتگو شیعہ عالم کی مرضی کے مطابق کروں گا۔ ان شاء اللہ

اب تو کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہئے۔

  علی حیدری:  نہیں ممتاز صاحب آپ ہی کے دعویٰ ،آپ ہی کی شرائط بھی قبول ہوں گی ۔۔۔ آپ کو دی گئی  گروپ لنک  میں آپ تشریف لائیں میں ذمہ دار ہوں آپ کے اور انکے علاوہ کوئی ایڈمن نہیں ہوگا ۔

  جعفر صادق: یہاں بھی ہم دونوں ہی ایڈمن ہوں گے۔ جیسے ہی کوئی دخل اندازی ہو شیعہ عالم گفتگو ختم کر سکتا ہے۔ یہ شرط وہ پیش کرے میں قبول کر لوں گا۔

  علی حیدری: انشاء اللہ اس بار میری ان سے بات ہوئی اس لیے میں سمجھتا ہوں میں ایک طالب علم ہوں میرے سامنے وه مجھ سے زیادہ علم رکھتے ہیں اس لیے جب وه بات کرنے کو تیار ہیں تو آپ سے گزارش کی ،آپ آجائیں گروپ میں ورنہ آپ چاہیں  تو بحث روک دیں ۔

 نہیں بھائی ہمارا تو کوئی موقف نہیں مغالطہ آپ کا ہے اس لیے آپ کے پسندیدہ موضوع پر ہم شیعہ مناظر سے آپ کی بات کروا رہے ہیں ۔چند نے آپ سے بات کرنے کو کہا آپ نے منع کردیا ۔

  جعفر صادق: مطلب  سید علی حیدری اتنے بڑے عالم بن چکے ہیں کہ اہل سنت گروپ میں آنا خلاف شان سمجھتے ہیں۔ ہم ہی خود کو ہر بار کم کر کے شیعہ گروپ میں آئیں تاکہ شیعہ عالم سے گفتگو کر کے ان کے احسان مند ہوسکیں۔     گفتگو ہوگی تو عوام جان سکیں گے کہ مغالطے میں کون ہے۔   ایڈمن!  آٹھ بجے گروپ اوپن کردیجئے گا۔ان تلوں سے تیل نہیں نکلنا۔

علی حیدری:  اوپر عبدالحمید بھائی نے بھی کہا  ہے، سید علی حیدری  اس گروپ میں نہیں آئیں گے ۔۔ تو آپ اس کے گروپ میں آجائیں ۔۔۔آپ کو عزت ملے گی اگر آپ کو گالم گلوچ ملی  ۔میں آپ کے حق میں فیصلہ دوں گا ۔۔۔ولله ۔۔۔اسی گروپ میں یہ میرا میسج سنبهالنا باشرط یہ آپ بھی کوئی پہل نہ کرنا ۔  آپ ہمارے مہمان ہوں گے۔۔ایسا نہیں ہے آپ کی سوچ ہے ۔    تو جب شیعہ مناظر تیار ہے آپ آکر وہاں کیوں نہیں ثابت کرتے اپنے موقف کو  ؟

  جعفر صادق: میں نے معقول وجوہات بتائی ہیں۔ کیا آپ انہیں فضول سمجھتے ہیں؟ ایک وجہ نہیں بلکہ کئی  معقول وجوہات ہیں۔  عام طور پر شیعہ گروپ میں جب بات شروع ہوتی ہے تو شیعہ حضرات یہی مؤقف اختیار کرتے ہیں کہ جب موضوع پر گفتگو یہاں طئے ہو رہی ہے تو مناظرہ بھی یہاں ہونا چاہئے۔اس بار گفتگو سنی گروپ میں شروع ہوئی ہے لیکن شیعہ کا رونا پھر بھی ختم نہیں ہوتا۔

علی حیدری: یعنی آپ کی فرمائش آپ کے گروپ میں قبول کریں ۔۔؟  موضوع ابن سبا آپ کا فرمائش گروپ آپ کا  

   جعفر صادق: یہ میرا چیلنج ہے۔آپ لوگ قبول نہ کریں۔مناظرے مکالمے ایسے ہی ہوتے ہیں۔ ایک فریق دوسرے کی دعوت قبول کرتا ہے۔اس میں فرمائش کہاں سے آگئی۔    ممبرز دیکھ لیں۔موصوف کی ہر بات قبول کی جا رہی ہے لیکن یہ لوگ اپنے گھر میں ہی شیر بنتے ہیں۔ باقی کل خیر ہے۔

علی حیدری:  گروپ بھلے کھول دیں۔ اگر آپ کسی شیعہ گروپ یا کسی مناظر سے بات نہیں کریں گے تو میں بھی کل تک کچھ شرائط آپ کی توڑ کر اپنی شرائط لکھ کر بات کو آگے  بڑھاؤں گا۔ خواہش آپ کی،  گروپ  بھی آپ کا ۔اوکے۔

   جعفر صادق: ان صاحب کے تمام بہانوں کے تشفی بخش جواب دئے جاچکے ہیں۔ ان کے پاس کوئی جواز نہیں ہے کہ گفتگو شیعہ گروپ میں ہی ہو۔

  علی حیدری: دیکھ رہے ہیں آپ مناظر سے شکست کھانے کے لئے ۔۔چونکہ   میری شرائط ۔آپ کو آپ کا مسلک  چھوڑنا نہیں اس لیے آپ راضی ہیں ۔۔۔باقی آپ کے مغالطہ کو دور کرنا ہے ۔

 جعفر صادق: آپ خود کنفیوز ہو۔ اوپر آپ نے دو تین بار ہاتھ کھڑے کر لئے ہیں۔ تیاری آپ کی ککھ نہیں ہے۔ رٹی رٹائی باتیں اور ابن سبا میں چند کتب پڑھی ہوں گی۔بہتر ہے کسی شیعہ عالم کو لائیں۔

  شرائط سب کے سامنے،دعوی بھی پہلے سے موجود،پھر شیعہ کی مرضی کے مطابق گفتگو کی اوپن آفر،اس کے باوجود شکست بھی میری،واہ رے شیعہ!تیری مت ہی نرالی!

♦️دعوی اہل سنت♦️

شیعہ اثناعشریہ کے بعض اہم عقائد سیدنا علی خلیفہ بلافصل، وصی رسول اللہ، عقیدہ امامت، خلفائے ثلاثہ سمیت 99.99 فیصد صحابہ کرام پر الزام بازی اور تبرہ ۔(معاذ اللہ) اور عقیدہ رجعت (نبی اور ائمہ اہل بیت کی دوبارہ دنیا میں واپسی) ان سب عقائد کا موجد عبداللہ ابن سبا یہودی ملعون ہے۔

 یہ میرا دعوی کافی عرصے سے شیعہ حضرات کے سامنے پڑا ہے۔ شرائط بھی پہلے سے موجود۔لیکن  ابن سبا کو افسانہ افسانہ کی رٹ لگانے والوں میں اتنی  علمی جرات نہیں کہ مجھ سے نظم و ضبط کے دائرے میں گفتگو کرسکیں۔    اللہ حافظ

علی حیدری: آپ نے phd کی  ہوئی ہے نہ ۔۔۔۔پتا لگ جائے گا کل تک انتظار  کریں، اس لیے آپ نے سمجھا طالب علم کہنے والا بچہ کچھ نہیں بھر حال کیف کل گفتگو کرتے ہیں ۔۔۔ وضاحت مانگوں گا کل انشاء اللہ آپکا فری ٹائم تاکہ کوشش کروں اس ٹائم میں بھی ٹائم نکالوں ۔

 جعفر صادق: کیا میں نے کچھ غلط کہا ہے؟آپ نے کل سے بہانے تراشنے شروع کئے ہوئے ہیں۔

کبھی گفتگو کروں گا،کبھی میں اس قابل نہیں ہوں روایات پرکھنے سے قاصر ہوں،کبھی دوسرا شیعہ گفتگو کرے گا،پھر وہ شیعہ عالم اپنے گروپ میں کرے گا یہاں نہیں آئے گا،کل سے کوئی سیدھی بات آپ نے نہیں کی۔۔۔ شرائط تک نہیں پیش کی ہیں۔میں کوئی فارغ تھوڑی ہوں کہ روز ایک ہی بات سمجھاتا رہوں اور آپ نخرے دکھاتے رہیں۔

    جائیں۔ پہلے مزید تحقیق کریں۔ شیعیت کا دفاع تیاری کے ساتھ کریں۔ذاتی رائے سے گفتگو نہیں کی جاتی۔ بہتر ہے کسی عالم کو راضی کریں۔    آپ خود کہہ چکے ہو کہ اس موضوع پر نامکمل تیاری ہے۔ خود علی میلانی کو علم نہیں تھا کہ عقیدہ رجعت کے مطابق سیدنا علی دوبارہ دنیا میں آئیں گے۔(اسکرین شاٹ شروعاتی پیجز میں دیکھیں۔ )

شیعہ حضرات کو اپنے عقائد کا علم ہوتا نہیں اور اہل سنت عقائد پر اعتراضات کا بڑا شوق رکھتے ہیں۔ حد ہے۔

علی حیدری:  ارے بھائی آپ نے بھی پہلے مناظر سے خواھش ظاہر کی ۔میرے مطابق بات نہ کرنے کو کہا اپنی شرائط منوائی خیر پھر بھی ۔۔آج تک آپ اپنے ہی ضد پر رہے اور بلآخر منوا ہی گئے  کہ میں ہی گفتگو کروں ۔ جب کہ روایت کا مسئلہ پركهنے کا نہیں،  اس میں لمبی ابحاث میں چلے جائیں گے، دو دن آپ رجوع کرتے رہیں پھر میں۔ ایسے آپ کا ہمارا سب کا وقت برباد جاتا،   میں نے جو آپ سے بات کرنے خواہش  ظاہر کی اس میں آپکے مغالطہ کو دور کرنا چاہا تھا ۔۔آپ کے موقف، میرے چند سوالات پھر آپ کو سمجھ آتی بھر حال آپ ضد منوا کر فلاں جھوٹا، فلاں ایسا،  فلاں ادھر آئے  تو  ہم آپ کی فرمائش  بلآخر مان گئے ۔   اب کیا ہوا آپ کی فرمائش قبول کی تو ہے،  باقی جس طرح ایک مناظر  بات کرتا  ہے، ویسے میری عادت نہیں ۔آپ کا طرز مناظرہ والا تھا اس لیے آپکو سمجھانا چاہا ۔

 جعفر صادق: وقت سے پہلے ہر بات فرض کر لیتے ہیں۔فریقین زبردستی شرائط نہیں منواتے۔۔۔ آپ شرائط پر اشکال کر سکتے تھے بلکہ دن اور وقت کو مقید نہ کرنے کی ترمیم آپ کی منشاء تھی۔میں نے کہاں ضد کی ہے؟ غلط بیانی کیوں کر رہے ہیں۔عام گفتگو کے بھی آداب ہوتے ہیں۔ علمی مباحث بغیر آداب کرنا بیوقوفی ہے۔

رہی بات مغالطے کی تو یہ دواران گفتگو سب ممبرز دیکھ لیں گے۔ ان شاء اللہ

    پہلے مجھے لگا کہ آپ گفتگو کر سکتے ہیں لیکن جب آپ نے خود کہا کہ مجھ سے اس موضوع پر گفتگو نہیں ہوگی وقت نہیں ہے روایات پرکھنا مشکل ہوگا وغیرہ وغیرہ،تو ایسے بندےسے گفتگو کیوں کی جائے جو پہلے ہی اپنی کمزوریاں بتا چکا ہے۔ ویسے یہ اچھی بات ہے۔ انسان کو اتناوزن ہی اٹھانا چاہئے جتنا اٹھا سکے۔

علی حیدری: میری شرائط کو آنے دو انتظار کرو کل تک ۔۔۔

 جعفر صادق: میں اسی طرح گفتگو کرتا ہوں۔آپ کے لئے ممکن نہیں ہے۔ اس لئے کسی دوسرے عالم سے بات کریں۔فی الحال گفتگو ختم کرتا ہوں۔ اگر آپ واقعی گفتگو کرنا چاہتے ہیں تو  اوپر جو جو کہا ہے اس کا الٹ جواب لکھ کر  بھیج دیں۔

   علی حیدری: آج کل روایت کی پركھ کرنا مشکل  مسئلہ نہیں ہے،  یہ ایک مناظر کے لئے آسان ہے ہمارے لئے بس تھوڑا ٹائم لگے گا کیونکہ ہر وقت نہ بندہ لائبریری میں ہوتا ہے  ۔۔۔ میں تو دوران ورکنگ آپ کو جواب دیتا ہوں ۔۔فری ہوں تو سارا دن بھی فری ہوتا ہوں، نہیں تو دس دس دن تک ٹائم نہیں ملتا ۔۔۔بھر حال اب آپ چاہیں  تو ہم آگے بات  بڑھایں  ورنہ  آپ کی مرضی۔

 جعفر صادق: معذرت۔آپ سے گفتگو نہیں کر سکتا۔ ایڈمن گروپ اوپن کرسکتے ہیں۔

علی حیدری:  چلیں آپکی مرضی اگر پھر بھی اس دوران کوئی تلخ كلامی ہوئی وی آر سوری ۔۔چلیں خوش رہیں ۔۔۔آپ کے موقف پر اگر کسی سنی بھائی نے بات کی تو ۔عام بات کرتے رہیں گے ۔۔ بنا مناظرہ کے۔

  عبدالحمید بلوچ  :  آپ یہ بخوبی جانتے ہیں یہاں بات کرنے میں کسی شیعہ کو کوئی مسئلہ نہیں۔  گروپ چلانے میں ہمارے  طرز عمل سے آپ  یقیناً  ناخوش  نہیں ہیں۔علی حیدر بھائی آپ یا کوئی اور ساتھی جب چاہیں گفتگو کریں گروپ حاضر ہے۔ کوئی مسئلہ نہیں۔ بحرحال ۔۔اب گروپ کھول رہا ہوں دوسرے احباب بھی احسن طریقے سے گفتگو کریں۔ ایک دوسرے کے مقدسات کا احترام کریں، اور گالم گلوچ سے گریز کریں۔

3: واٹس اپ پر مشہور شیعہ عالم محمد حسن نجفی (أصول أصول والی سرکار)  کی انٹری  اور وائس میں گفتگو کی خواہش

محمد حسن شیعہ مناظر: دعویٰ قبول ہے۔ان شاءاللہ

جعفر صادق:   گفتگو تحریری کر لیں گے؟

   محمد حسن شیعہ مناظر: جناب عالی گفتگوں وائس پر ہو گی۔ان شاءاللہ

جعفر صادق: مجھے تجربہ ہوچکا ہے۔ آپ اپنی وائسز سے مُکر جاتے ہو۔ آپ کو یاد ہی نہیں رہتا کہ کیا جواب دئے ہیں۔ میرے پاس ثبوت موجود ہیں۔ کہیں تو یہاں بھیج دوں۔

شیخ حسن نجفی واٹس آپ گروپس میں آج کل اہل تشیع کے ہاں بڑا نامی گرامی عالم سمجھا جاتا ہے، دوران گفتگو فریق مخالف کو اصول اصول کی رٹ لگانا اس کی خاص نشانی ہے۔گذشتہ ایک سُنی و شیعہ مناظرے میں فائنل  شرائط طئے نہ ہونے کی وجہ سے وہ مناظرہ منسوخ کیا گیا تو اس شیعہ جاہل نما عالم نے فورآ اپنی فتح کا اعلان کردیا، جب انہیں بتایا گیا کہ مناظرہ تو ابھی شروع ہی نہ ہوسکا کیونکہ فائنل شرائط پر دونوں فریقین کا اتفاق نہ ہوسکا تو کسی فریق کی جیت یا شکست کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تو موصوف نے دعویٰ کردیا کہ اگر اصول مناظرہ سے ایسا کوئی اصول دکھایا گیا تو وہ شیعیت کو چھوڑ کر اہل سنت قبول کرلے گا کیونکہ اس کے نزدیک شرائط پر گفتگو شروع ہوتے ہی مناظرہ شروع ہوجاتا ہے۔ اس کے بعد کیا ہوا؟ اس کے لئے یہ وڈیو ملاحظہ فرمائیں۔ (یوٹیوب لنک)

    محمد حسن شیعہ مناظر: میں نے کون سا  اصول طلب کیا۔اور آپ نے کیا سینڈ کیا بتاؤ۔میں اس وقت مذہب چھوڑ  دوں گا،ورنہ لعنت جھوٹے پر ہو گی-

 جعفر صادق: وڈیو میں ثبوت موجود ہیں۔ 

  محمد حسن شیعہ مناظر: کیا ثبوت ہے بتاؤ۔ڈر کیوں رہیں ہوں۔ وڈیو میں  تو نہیں ہے ایسا ثبوت۔

 جعفر صادق: میں اسی لئے آپ سے گفتگو نہیں کرتا۔ابن سبا پر تحریری گفتگو کرنی ہے تو میں حاضر ہوں۔

میں اس موضوع پر پی ڈی ایف بنانے کا خواہش مند ہوں۔ تحریری گفتگو مختصر ٹو دی پوائنٹ ہوگی اور محفوظ بھی کی جائے گی۔

  محمد حسن شیعہ مناظر: اب دیکھو  میں نے کیا طلب کیا اور آپ نے کیا دیا۔ چلو  آپ نے جو اصول سینڈ کیا وہ بھی سینڈ کر دیتا ہوں۔  (لنک) گفتگو تحریرا  کر کے ، کسی اور سے مدد مانگو  گے۔اس لئے آپ قیامت تک  وائس پر بات نہیں کرو گے۔

 جعفر صادق: آپ نے وڈیو بھیج دی میں نے بھی بھیج دی۔سب ممبرز دیکھ کر نتیجہ نکال سکتے ہیں۔

 علی حیدری: جی ہاں ممتاز صاحب اور آپ کے مطابق بھی ابن سبا کی  پیروی والا جنت میں جائے  گا کیوں کہ  فرمان رسول یا علی انت و شیعتک ہم الفائزون فی یوم القیامہ۔ ۔ 

   جعفر صادق: قرآن و حدیث میں شیعہ لفظ مذہب کے طور پر استعمال نہیں ہوا۔ جب گفتگو ہوگی تو یہ نکتہ بھی کلیئر ہوگا۔

  علی حیدری:  میں نے بھائی قرآن نہیں، حدیث بیان کی ہے۔ 

 جعفر صادق:  میں نے دونوں کا ہی ذکر کیا ہے۔

محمد حسن شیعہ مناظر: جو اہل سنت  ابن سبا پر بات کرنا چاہے۔وائس  پر میں حاضر ہوں ہر وقت۔

 علی حیدری:  جب ابن سبا کو ردی کی ٹوکری میں پھینکا جائے  گا تو آپ سمجھ جائیں گے آپ محمد حسن سے بات کریں ابن سبا  والا آپ کا مغالطہ ختم تو اصل امامت آپ کو ملے گی پھر آپ پر سچ آجائے  تو قبول کرنا۔

 محمد حسن شیعہ مناظر: اگر آپ ہی گفتگو کریں گے  تو وائس پر کیوں نہیں کرتے ۔

 جعفر صادق: وقت فکس ہوگا۔ روز دس سے بارہ بجے۔دونوں قسم اٹھائیں گے کہ کسی کی مدد نہیں لیں گے۔

بس خوش؟

  محمد حسن شیعہ مناظر: مجھے  تو ضرورت نہیں ہے۔باقی خادم -

جعفر صادق: یہ ایک اہم موضوع ہے۔ اہل سنت کی طرف سے تحقیقی کتاب کی اشد ضرورت ہے۔

 محمد حسن شیعہ مناظر: آپ کی قسم کا یقین کون کرے  گا۔ جناب عالی یہ واٹسپ ہے۔    وائس پر بات کرو۔پھر وہ کتاب کی صورت میں کرنا۔

جعفر صادق:  تیار ہیں؟  تحریری گفتگو ہوگی۔مختصر جواب دئے جائیں گے۔دلائل و  استدلال کی روشنی میں گفتگو ہوگی۔ ان شاء اللہ

محمد حسن شیعہ مناظر: میں تیار ہوں۔وائس پر گفتگو کریں  گے۔

   جعفر صادق: نہیں ، تحریری ہوگی۔ میری شرائط اوپر موجود ہیں۔ چیلنج ہی اس تناظر میں دیا گیا ہے۔ایک سال پہلے بھی یہی کہا تھا۔        جو شیعہ عالم ابن سبا پر سنجیدہ ہو اور تحریری گفتگو کرنا چاہے۔ میں حاضر ہوں۔اللہ حافظ

محمد حسن شیعہ مناظر: اہل سنت کا عالم جو ابن سبا یا کسی اور موضوع پر۔وائس پر گفتگوں کرنا چاہے، تو ہم حاضر ہے۔