شیعہ اور کافر و مرتد کے ساتھ خلط ملط رکھنے یا ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ
- کیا سنی المذہب کے نزدیک شیعہ کے ایک گروہ کے ساتھ میل جول رکھنا اور اُن کے مذہبی کاموں میں اعانت کرنا شیعہ کے دوسرے گروہ کو بُرا سمجھنا کیسا ہے؟ جبکہ دونوں کا عقیدہ ایک ہی ہے۔
- ایک غیر مسلم کی طرف سے استغاثہ ہے جس میں بہت سے سنی ہیں۔ کیا انجمن اشرفیہ کے سیکرٹری منجانب مخالف سنیوں کے خلاف گواہی دینا جائز ہے؟ جبکہ انجمن اشرفیہ و مدرسہ کے کاموں میں نمایاں حصہ لے رہے ہیں۔
جواب: کافر و مرتد کے ساتھ خلط ملط رکھنے یا اُن کے ساتھ مل کر کام کرنے یا ان سے کام لینے میں دینی نقصان یا اُن کے دین باطل کی اعانت ہوتی ہو تو نا جائز ہے۔
(فتاویٰ بحر العلوم: جلد، 4 صفحہ، 308)