1.معاویہ نے رسوا کن اور حیا سوز بدعت ممبروں پر تبرا بازی ایجاد کی۔ 2۔ بحکم امیر معاویہ منابر پر حضرت علیؓ کی شان میں گستاخی کی گئی
مولانا ابوالحسن ہزاروی1.معاویہ نے رسوا کن اور حیا سوز بدعت ممبروں پر تبرا بازی ایجاد کی۔
2۔ بحکم امیر معاویہ منابر پر حضرت علیؓ کی شان میں گستاخی کی گئی۔
دونوں اعتراض حضرت عمرؓ بن عبدالعزیز کی کتاب سے لیے گئے ہیں
الجواب اہلسنت
مذکورہ کتاب اہلسنت کی نہیں کوئی تقیہ باز بزرگ یہ سیاہ کارنامہ سر انجام دے رہا ہے ورنہ اس میں ایسے خلاف واقع اور بدیہی جھوٹ نہ لکھے ہوتے۔
مذکورہ عکسی صفوں کے "تقیہ" یعنی جھوٹ کے نمونے ملاحظہ فرمائیں۔
1: جب یہ بات(علی) لگاتار لوگوں کے کان کھٹکھٹاتی رہے گی اور لوگوں کے دلوں میں ٹھونسی جاتی رہے گی تو ضرور لوگ اس سے متاثر ہوں گے اور ان کے دل ہماری طرف جھک جائیں گے (صفحہ371)
کیا گالیوں سے عوام کے دل جیتے جا سکتے ہیں اور یہ کہ مُسلسل گالیاں دینے والوں کے پیچھے صحابہ کرام نماز پڑھتے رہے ہوں گے؟
کیا سب علی رضی اللہ عنہ کرنے والوں کی اقتدا میں پڑھی ہوئی نماز قبول ہوگی اور ایسے امام کا عزل کیا واجب نہیں؟؟؟
اگر ہے تو ایسے شخص حضرت امیر معاویہ کو حضرت حسنؓ و حسینؓ نے حکومت کیوں دی؟؟
یزید کے خلاف کربلا تشریف لے گئے تو اس بدترین بدعت کے خلاف قدم کیوں نہ اٹھایا ؟؟
کیا یہ جھوٹ سینکڑوں جھوٹ پیدا نہیں کرتا۔۔؟؟.
2: لوگوں کے دلوں میں یہ بات بٹھا دی کے خلافت میں بنو ہاشم کا حصہ نہیں(صفحہ 371)
کیا حدیث پاک میں کہیں یہ بھی ہے کہ خلافت صرف بنو ہاشم کا حصہ ہے حالانکہ احادیث میں قریش کا ذکر ہے ۔ لاکھ چھپائے مگر تقیہ کی ٹیوب لیک ہو ہی جاتی ہے۔ یہ جملہ کہ لوگوں کے دلوں میں یہ بات بٹھا دی گئی کہ خلافت بنو ہاشم کا حصہ نہیں مصنف کتاب کے رفض کی کیا کافی دلیل نہیں؟؟
3: اسے (حضرت علی رضی اللہ عنہ) کو خلافت تک پہنچنے کا حق حاصل نہیں (تحقیقی دستاویز صفحہ 371)
حالانکہ حضرت علیؓ کا خلیفہ حق یعنی خلیفہ راشد ہونا مسلم ہے اہل سنت والجماعت بالیقین حیدر کرار رضی اللہ عنہ کو خلفائے راشدین میں شمار کرتے ہیں
4: آپ کی رائے اور گمان کے خلاف یہ بدعت لوٹ گئی تھی۔ (تحقیقی دستاویز صفحہ 372)
حالانکہ خود مصنف کتاب کا خیال ہے کہ عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ کے زمانہ خلافت تک یہ سب و شتم والی بدعت جاری رہی تھی کہ اس تضاد بیانی کو شعبدہ گاہ یا تقیہ ریسٹ ہاؤس کے سوا کسی اور جگہ پناہ مل سکتی ہے
5: معاویہ نے عید بقر عید کے خطبوں کو مقدم کر دیا (صفحہ 372) حالانکہ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ نے عیدین پر خطبہ کو ہرگز مقدم نہیں کیا یہ صرف تبرہ باز کا گھڑا ہوا افسانہ ہے۔ (خطبہ کے بعد) طالبی حضرات جمع ہوتے اور اپنی تمام لعنتیں بنو امیہ پر الٹ دیا کرتے تھے (صفحہ 372)
گویا لعنت کی بدعات میں تمام اہل اسلام شریک تھے آل رسول بھی اور بنو امیہ بھی۔ بنو امیہ نماز سے قبل لعنت کرتے اور بنو ہاشم نماز کے بعد لیکن دونوں طرح کے حضرات اس بدعت میں شریک تھے یہ ہے اصل رافضیت جو کسی کو معاف نہیں کرتی۔
ارباب انصاف غور فرمائیں اگر لعنت کرنا جرم اور بدعت ہے تو بقول مذکورہ صاحب کتاب کے یہ جرم اور بدعت بنوہاشم بھی کرتے تھے پھر دونوں میں سے ایک کو گالیاں دینا اور ایک سے محبت کا اعلان کرنا کس دین کا پتہ دیتا ہے۔️ان دو صفحوں میں تقریبا ہر دوسرا جملہ جھوٹ پر مبنی ہے جو کسی مسلمان کا کام نہیں تقیہ آشنا پارٹی کا یہ محبوب مشغلہ ہے ۔
رافضی ڈبل ظلم کرنے سے کم از کم باز آئیں تو بہتر ہوگا ایک طرف اہل سنت کی کتابوں میں اپنا گند ڈال دیا تو دوسری طرف رافضی تحریرات کو اہلسنت کے کھاتے میں ڈال دیا کم از کم اپنی دینی کتابیں تو اپنے کھاتے میں ڈالے رہو۔