Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

حضرت مولاعلی کرم اللہ وجہ کی ، حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کو بُرا کہنے کی ممانعت !(تعظیم قدر صلاۃ امام مروزی)

  مولانا اشتیاق احمد ، مدرس دارالعلوم دیوبند

حضرت مولاعلی کرم اللہ وجہ کی ، حضرت امیر معاویہؓ کو بُرا کہنے کی ممانعت !
(تعظیم قدر صلاۃ امام مروزی)

جب بذات خود حضرت علی شیر خداؓ نے اعلانیہ فرما دیا کی ان کے مخالف گروہ کی شان میں کلمہ خیر کے سوا کوئی بات نہ کہو ۔ اور یہ بھی کہا کی وہ ہمیں باغی سمجھتے ہیں اور ہم انہیں۔ اس بناء پر اختلاف ہوا۔

اس اعلان کے باوجود شیعہ و نیم روافض کا امیر معاویہؓ کے گروہ پر لعن طعن کہنا درحقیقت حضرت علیؓ کے فرمان کو جھٹلانا ہے۔۔۔اور حضرت علی شیر خداؓ سے خود کو بڑا مجتہد ثابت کرنا ہے۔

تعظیم قدر صلاۃ امام مروزی حدیث نمبر 594

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ، أنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: سَمِعَ عَلِيٌّ، يَوْمَ الْجَمَلِ أَوْ يَوْمَ صِفِّينَ رَجُلًا يَغْلُو فِي الْقَوْلِ فَقَالَ: «لَا تَقُولُوا إِنَّمَا هُمْ قَوْمٌ زَعَمُوا أَنَّا بَغَيْنَا عَلَيْهِمْ، وَزَعَمْنَا أَنَّهُمْ بَغَوْا عَلَيْنَا فَقَاتَلْنَاهُمْ» فَذَكَرَ لِأَبِي جَعْفَرٍ أَنَّهُ أَخَذَ مِنْهُمُ السِّلَاحَ، فَقَالَ: مَا كَانَ أَعْنَاهُ عَنْ ذَلِكَ ".
( اسنادہ صحیح رجال کلھم الثقات)

حضرت علیؓ رضی الله  نے جنگ جمل و صفین کے موقع پر ایک شخص کو سنا کہ وہ ( مقابل لشکر والوں کے حق میں) تشدد آمیز باتیں کہہ رہا ہے، اس پر آپ نے فرمایا کہ :- ان حضرات کے بارے میں کلمہ خیر کے سوا کوئی بات نا کہو دراصل ان حضرات نے یہ سمجھا ہے کہ ہم نے ان کے خلاف بغاوت کی یے اور ہم یہ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے ہمارے خلاف بغاوت کی ہے۔اس بناء پر ہم ان سے لڑتے ہیں۔

( اسنادہ صحیح)

سند کے دو آخری راوی شیعوں کے بھی متفقہ ثقہ و حجت امام ہیں۔

امام جعفر بن محمد المعروف امام جعفر صادقؓ و امام محمد باقرؓ زبردست ،مجتہد ، ثقہ، ثبت،  حجت ،الامام ، اور  عظیم الشان شخصیات ہیں۔