نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی چار بیٹیوں کا انکار کیوں؟
جعفر صادقنبی کریمﷺ کی چار بیٹیوں کا انکار کیوں؟
شیعہ آج رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹیوں کا انکار صرف اسی وجہ سے کرتے ہیں کہ ان کے دل میں بغض صحابہؓ ہے۔
کیونکہ اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی چار صاحبزادیاں مانی جائیں تو یہ بھی ماننا پڑے گا کہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی دو بیٹیوں کا نکاح کرایا (اور ایک ایسا مرتبہ جو کائنات میں کسی اور کو نہیں ملا کہ اس کے نکاح میں رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی دو بیٹیاں ہوں) اگر یہ مانیں تو یہ بھی ماننا پڑے گا کہ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ مؤمن تھے۔ اگر ان کو مؤمن مانیں تو یہ بھی ماننا پڑے گا کہ انکی خلافت بھی حق تھی۔ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ سے پہلے ایک بھی خلیفہ بر حق مانیں تو حضرت علی رضی اللہ عنہ کو خلیفہ بلا فصل نہیں کہہ سکتے۔ اور اگر سیدنا علی رضی اللہ عنہ خلیفہ بلا فصل نہیں تو تو انکا کلمہ ہی باطل ٹہرا، کیونکہ شیعہ اپنے کلمے میں خلیفہ بلا فصل کا جز شامل کرتے ہیں۔
اور جس کا کلمہ غلط ہو اس کا ایمان بھی ثابت نہیں ہو سکتا۔