Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

تاریخ

  علی محمد الصلابی

تاریخ

بعض روایات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ سن ہجری کا آغاز ماہِ محرم سے کرنے کے سلسلہ میں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو مشورہ دیا تھا۔ جب صحابہ کرام رضی اللہ عنہم مشورہ کے بعد اس بات پر متفق ہو گئے کہ اسلامی سن کا آغاز نبی کریمﷺ کے واقعہ ہجرت سے کیا جائے، جس نے حق و باطل کے مابین فرق قائم کر دیا ہے، لیکن سن ہجری کا آغاز کس مہینہ سے کیا جائے؟ اس سلسلہ میں لوگوں کے آراء مختلف تھے۔ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا: محرم کو سال کا پہلا مہینہ قرار دیا جائے کیوں کہ یہ حرمت والے مہینوں میں سے ہے شمار میں پہلا مہینہ ہے اور اس وقت لوگ حج سے لوٹ چکے ہوتے ہیں۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور دیگر اصحابِ شوریٰ نے اس کو پسند کیا اور اس کو معمول بہ بنا لیا گیا اور اسلامی تاریخ کی ابتدا ہو گئی۔

(عثمان بن عفان، صادق عرجون: صفحہ، 60)