حریت و آزادی
علی محمد الصلابیحریت و آزادی
حریت ان بنیادی اصولوں میں سے ہے جس پر خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم کی حکومت قائم تھی، جو تمام لوگوں کی عام حریت کا ضامن ہے، بشرطیکہ یہ حریت اسلامی شرعی حدود کے دائرہ میں ہو اور اس سے متناقض نہ ہو۔ لوگوں کی حریت سے متعلق اسلامی دعوت انتہائی وسیع دعوت تھی جو تمام لوگوں کو شامل ہے، تاریخ میں اور کسی دعوت کے اندر یہ شمولیت اور عموم نہیں پایا گیا ہے۔ خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم کے دور میں دورِ حاضر میں معروف اور زبان زد حریتیں معروف و محفوظ تھیں۔
(نظام الحکم فی عہد الخلفاء الراشدین، حمد محمد الصمد: صفحہ، 157، 158)
جیسے حریتِ عقیدہ، حریتِ ملکیت، حریتِ رائے، حریتِ آمد و رفت، حقِ آمن، حرمتِ مسکن۔