سیدہ عائشہ (رضی اللہ عنہا) نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مخالفت کی۔(معاذاللہ)
علامہ قاضی محمد ثناء اللہ پانی پتیؒسیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا پر شیعہ کا الزام
حضرت عائشہ (رضی اللہ عنہا) نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مخالفت کی۔
ابونعیم کتاب الفتن اور ابن مسکونہ کتاب تجارب الامم میں اور ابن قتییہ کتاب السیاسۃ میں لکھتا ہےکہ ;جب حضرت عائشہ (رضی اللہ تعالی عنہا)کا لشکر آب حوءب پر پہنچا تو محمد بن طلحہ سے پوچھا یہ کون سا تالاب ہے؟جواب دیا آب حوءب ۔حضرت عائشہ (رضی اللہ تعالی عنہا) نے کہا میں خیال کرتی ہوں، یہاں سے واپس چلی جاؤں ابن طلحہ نے کہا کیوں؟ جواب دیا: اس لئے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے اس تالاب کے عبور سے منع فرمایا تھا۔
جوابِ اہلسنّت
یہ روایت صحیح نہیں ہے، برتقدیر برتسلیمِ صحت جواب یہ ہے کہ سیدہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا کا واپس جانے کا ارادہ تھا، مگر دوسرے لشکریوں نے ان کا ساتھ نہ دیا، اور انہیں مجبوراً لے گئے، یہ بھی مروی ہے کہ مروان بن الحكم نے ستر گواہ پیش کر دئیے تھے، کہ یہ مکان حوءب نہیں ہے، وہ کوئی دوسرا مکان ہے،، اس سے معلوم ہوا ان سے اہل عسکر نے دھوکہ کیا.