Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

شان فاروق اعظمؓ

  عثمان محمود

متاعِ دینِ حق کےپاسباں فاروقِ اعظم ہیں
عدالت کےفلک کی کہکشاں فاروق اعظم ہیں
بیاں کیسےہومجھ سےاٌس جری جرارکی عظمت
کہاں مجھ سافرومایہ کہاں فاروقِ اعظم ہیں
سراسرکفرکےسارےاندھیرے مٹ گئے،جب سے
ہوئےخاکِ عرب پر ضَوفشاں فاروقِ اعظم ہیں
خبرگیری رعایاکی وہ کرتےشب کواٹھ اٹھ کر
رعایا پرمثالی مہرباں فاروق اعظم ہیں
محمدمصطفی کےبعدگرکوئ نبی ہوتا
تواس منصب کےلائق بھی یہاں فاروق اعظم ہیں
عدوبھاگے،فضاجب نعرہِ تکبیرسےگونجی
شجاعت اور ہیبت کا نشاں فاروق اعظم ہیں
ملا ہےاستراحت کو انھیں پہلو محمد کا
مقام ایسا،کہ زیبِ دو جہاں فاروقِ اعظم ہیں
مراتب میں ہےعثمانِ غنی کاتیسرانمبر
ابوبکراوراٌن کےدرمیاں فاروقِ اعظم ہیں
ہےجن کامرتبہ اونچازمانےمیں قیامت تک
وہ یارِغارہیں اوربعدازاں فاروقِ اعظم ہیں
شبِ معراج پیغمبرکوجنت میں تھادکھلایا
خدانےجس صحابی کامکاں، فاروقِ اعظم ہیں
عدالت ہو،سیاست ہو،معیشت ہو،ثقافت ہو
ہراک میداں میں دیکھوکامراں فاروقِ اعظم ہیں