Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانیؒ کا فتویٰ سنی شیعہ کا نکاح


حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانیؒ کا فتویٰ

(صدر مدرسہ دار العلوم سبیل السلام حیدر آباد دکن)

سنی شیعہ کا نکاح

سوال: ہندہ سنی عورت ہے اور زید شیعہ ہے اور شادی دونوں کے رسم و رواج کے مطابق ہوئی، شادی ہوئے 22 سال ہوئے، کیا یہ جائز ہے؟ 

جواب: شیعہ کے مختلف فرقے ہیں، جن میں بعض کو مسلمان کہا جا سکتا ہے اور بعض پر علماء نے کفر کا فتوٰی لگایا ہے اور ان کے مردوں سے نکاح کی اجازت نہیں دی ہے۔ ان میں ہندہ کے شوہر اگر یہ عقیدہ رکھتے ہوں کہ قرآن میں تحریف کی گئی ہے جیسا کہ فرقہ امامیہ اثناء عشریہ کا عقیدہ ہے اور خود آیت اللہ خمینی نے اپنی کتاب کشف الاسرار میں لکھا ہے تو ان سے نکاح درست نہیں ہوا اور ہندہ کو فوراً اس سے علیحدگی اختیار کرنی چاہئے۔ 

(كتاب الفتاوىٰ جلد 2 صفحہ 245، حصہ چہارم)