Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

شیعہ سے نکاح


شیعہ سے نکاح

اہلِ تشیع کے بعض فرقے وہ ہیں جن کے کفر میں کوئی شبہ نہیں مثلاً جو لوگ سیدنا علیؓ کو خدا مانتے ہوں، سیدہ عائشہ صدیقہؓ پر تہمت لگاتے ہوں، یا قرآن کریم کی صحت اور اس کی غیر محرف اور ترمیم و حذف سے پاک ہونے میں شک کرتے ہوں وہ کافر ہیں، اور ظاہر ہے کہ ان سے نکاح جائز نہیں ہو گا۔ لیکن وہ روافض جو ان چیزوں کے قائل نہ ہوں، چاہے وہ حضراتِ شیخینؓ کو بُرا بھلا ہی کیوں نہ کہتے ہوں علمائے محققین کے نزدیک زیادہ صحیح یہ ہے کہ وہ کافر نہیں ہے بلکہ فاسق ہیں۔ لیکن چونکہ ایک تو اس صورت میں بھی کراہت ہے اور دوسرے بعض لوگوں نے اس کو کفر بھی قرار دیا ہے، اس لئے اہلِ تشیع سے نکاح سے احتراز ہی کرنا چاہئے۔

(جدید فقہی مسائل جلد 1، صفحہ 190 حصہ اول)