Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

غیر مسلموں کے تہواروں میں شرکت اور مبارک باد


غیر مسلموں کے تہواروں میں شرکت اور مبارک باد

سوال: مسلمانوں کا غیر مسلموں کی عید کے دن پوجا کی محفل میں شریک ہونا اور دسہرہ کی مبارکباد دینا، کیا درست ہے؟

جواب: غیر مسلموں کی تہوار ظاہر ہے کہ ان کے مشرکانہ اعتقادات پر مبنی ہوتے ہیں، اور مسلمان ہونے کی حیثیت سے ہمارے لئے شرک سے برأت اور بے تعلقی ضروری ہے۔ اس لئے ان تہواروں میں مسلمانوں کا شریک ہونا جائز نہیں۔ فقہاء کرامؒ نے بھی بہت سختی کے ساتھ اس سے منع فرمایا ہے۔

فتاویہ بزازیہ میں ہیں الخروج الیٰ نیروز المجسوس والموافقة معھم فیما یفعلونہ فی ذٰلک کفر

چونکہ یہ تہوار مشرکانہ فکر پر مبنی ہے، اس لئے ان پر مبارک باد دینا گویا ان کے نقطہ نظر کی تائید ہے۔ اس لئے اس سے بھی گریز کرنا چاہئے۔ چنانچہ فقہاء کرامؒ نے مجوسیوں کو نیروز کی مبارک باد دینے سے منع کیا ہے۔

(کتاب الفتاویٰ جلد 1 صفحہ 133، حصہ اوّل)