سیدہ عائشہ صدیقہؓ کی طرف زنا کی نسبت کرنے والا کافر اور انسانیت سے بھی خارج ہے
سیدہ عائشہ صدیقہؓ کی طرف زنا کی نسبت کرنے والا کافر اور انسانیت سے بھی خارج ہے
سوال: جو لوگ سیدہ عائشہ صدیقہؓ کی طرف زنا کی نسبت کرتے ہیں تو کیا وہ کافر ہیں یا نہیں؟
جواب: سیدہ عائشہ صدیقہؓ جو کہ تمام مسلمانوں کی ماں ہیں اور حضور اقدسﷺ کی زوجہ مطہرہ ہیں، جن کی برأت پر قرآن پاک ناطق ہے، جو سیدہ عائشہ صدیقہؓ کی ذاتِ مبارکہ کے عظیم ہونے کی واضح دلیل ہے،اور سیدہ عائشہؓ کی برأت قطعی ہےـ
لہٰذا سیدہ عائشہ صدیقہؓ کی طرف زنا کی نسبت کرنا نہ صرف یہ کہ قرآنِ کریم سے واضح انکار ہے بلکہ انسانی غیرت کے بھی خلاف ہے، اس لیے سیدہ عائشہ صدیقہؓ کی طرف زنا نسبت کرنے والا نہ صرف کافر بلکہ انسانیت کے دائرہ سے بھی خارج ہےـ
(فتاویٰ حقانیہ: جلد1: صفحہ: 270)