تعزیہ کے جلوس میں شرکت کرنا حرام ہے
تعزیہ کے جلوس میں شرکت کرنا حرام ہے
سوال: ہر سال دس محرم الحرام کو اہلِ تشیع تعزیہ بناتے ہیں اور جلوس نکالتے ہیں، جس میں بعض اہلِ سنت بھی بڑے جوش و جذبے کے ساتھ اجر و ثواب کی نیت سے شریک ہوتے ہیں، تو کیا اِس قسم کے جلوسوں میں شرکت کرنا از روئے شرع جائز ہے یا نہیں؟
جواب: دس محرم کو تعزیہ بنانا اور اس کا جلوس نکالنا، سب مخترعات اور بے اصل اُمور ہیں، اس قسم کے اعمال خلافِ شرع اور بدعت کے حکم میں ہیں،اس لیے اس قسم کے جلوسوں میں شرکت کرنا ناجائز و حرام ہے۔
(فتاویٰ حقانیہ: جلد 2: صفحہ 88)