لیبیا کا شہر سرت
علی محمد الصلابیجب مصر کے مغرب کا ایک شہر ’’برقہ‘‘ اسلام کا قلعہ بن گیا تو حضرت عمرو بن عاصؓ اپنے لشکر کے ساتھ ’’طرابلس‘‘ کی طرف بڑھے اور پہلا حملہ مقام ’’سرت‘‘ پر کیا جو ’’برقہ‘‘ اور ’’طرابلس‘‘ کے درمیان واقع ہے۔ آپؓ اس پر قابض ہو گئے اور 22ھ سے مجاہدین نے اس شہر کو مغرب پر پیش قدمی کے لیے بطورِ فوجی چھاؤنی استعمال کیا اور یہ اسلامی فوج کا قلعہ قرار پایا اور عقبہ بن نافع نے اس کو اپنا مرکز بنایا، جنہوں نے فزان، ودان، زویلہ اور سوڈان جیسے علاقوں میں اشاعت اسلام کے لیے اپنی پوری طاقت جھونک دی۔
(تاریخ الدعوۃ الإسلامیہ: دیکھئے جمیل المصری: صفحہ 340)