شیعہ امام کی اقتداء کا حکم
سوال: شیعہ عقائد رکھنے والے امام کی اقتداء کا کیا حکم ہے؟ اگر دائمی امام موجود نہ ہو تو کیا بوقتِ ضرورت اُس کی اقتداء جائز ہے؟
جواب: ہمارے ملک کے اکثر شیعہ وہ عقائد رکھتے ہیں جو غالی شیعوں کے عقائد ہیں، جن میں سیدنا علیؓ کی الوہیت، سبّ شیخینؓ، تحریفِ قرآن اور سبّ سیدہ عائشہ صدیقہؓ جیسے عقائد شامل ہیں ـ لہٰذا ایسے عقائد رکھنے والے کی اقتداء بوجہ مسلمان نہ ہونے کے کسی صورت میں جائز نہیں ـ تاہم جو شیعہ غالی نہ ہو وہ مبتدع کے حکم میں ہو کر اس کی اقتداء میں نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہےـ
(فتاویٰ حقانیہ: جلد، 3 صفحہ، 136)