تعزیہ کے جلوس میں شرکت کرنا
سوال: جناب مفتی صاحب! ہر سال 10 محرم کو اہلِ تشیع تعزیہ بناتے اور جلوس نکالتے ہیں۔ جس میں بعض اہلِ سنت بھی بڑے جوش و جذبہ کے ساتھ اجر و ثواب کی نیت سے شریک ہوتے ہیں۔ تو کیا اس قسم کے جلوسوں میں شرکت کرنا ازروئے شرح جائز ہے یا نہیں؟
جواب: 10 محرم کو تعزیہ بنانا اور اس کا جلوس نکالنا سب مخترعات اور بے اصل امور ہیں۔ اس قسم کے اعمال کو خلاف شرع اور بدعت کے حکم میں ہیں۔ اس لئے اس قسم کے جلسوں اور جلوسوں میں شرکت کرنا حرام و ناجائز ہے۔
(الجامع الفتاویٰ: جلد، 6 صفحہ، 50)