مرتے دم تک صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کی وکالت کروں…

مرتے دم تک صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کی وکالت کروں گا

  مولانا محمد اسماعیل میلسوی

صفحہ 1 از 4

مرتے دم تک صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کی وکالت کروں گا

داستان هدایت .... حضرت مولانا محسن رضا فاروقی

 مولانا محسن رضا فاروقی شیعہ مذہب کے خطیب و ذاکر اور پیش نماز تھے ان کے والد محمد حسین سلطان المدرسہ لکھنو کے فاضل تھے اور انھوں نے حیدر آباد سندھ میں کئی ہندوں کو شیعہ کیا محسن رضا فاروقی بتاتے ہیں کہ جب ان کے مرنے کا وقت آیا تو میں نے کہا پنج تن پاک کو یاد کرو تو ان کی چیخ نکل گئی اور کہا صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین نظر آ رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں محمد حسین تو نے پوری زندگی ہم پر سب و شتم کیا اب تیرا ٹھکانہ جہنم ہے جب میں نے یہ سنا تو میرے پاؤں کے نیچے سے زمین نکل گئی اور ان کی وفات کے بعد میں سنی بن گیا۔ ان کی پوری روئیداد ان کی اپنی زبانی سنیۓ ..

 خطبه

اعوذ بالله السميع العليم من الشيطان الرجيم

 بسم الله الرحمن الرحيم

الحمد لله الذي عجزت عن بيان ذاته اوهام الواصفين وعن ادراك كماله عقول العاقلين لم يلد ولم يولد لاندله ولا نظير ولا مثل له ولا مثيل وخلق كل شئى من العدم وقدره تقديرا درود پڑھو حسینوں کی ذات پر والصلوة والسلام على محمدي النبى الأمى رحمة للعالمين خاتم النبين شفيع المذنبين ابى قاسم محمد وعلى آله واصحابه وازواجه وبناته رضى الله تعالى عنهن اما بعد فقد قال الله تبارك و تعالى فى كلامه المجيد وفرقانه الحميد بسم الله الرحمن الرحيم محمد رسول الله والذين معه اشداء على الكفار رحماء بينهم صدق الله العظيم

 تمہید حضرات سامعین ! اللہ تعالیٰ تمہارا چل کر آنا قبول فرمائے اور میرا بھی اس مقام یعنی لاہور میں آنا قبول فرمائے میری تقریر کا عنوان تو وہ آیت ہے جو میں نے تمہارے سامنے تلاوت کی ہے اس سے پہلے کہ میں اپنی تقریر شروع کروں میں اپنا فرض سمجھتا ہوں کہ میں اپنا تعارف کرالوں اگر تمہارا ارادہ ہو کہ میں اپنا تعارف ضرور کراؤں تو پھر میں کراؤں گا۔ (ضرور کراؤ ضرور کراؤ) مگر میں صرف اپنا تعارف نہیں کراؤں گا بلکہ ہر جگہ ہر تحصیل ہر ضلع ہر ڈویژن ہر صوبے میں سنی ہونے کا سبب پیش کرتا ہوں کہ میں سنی کیوں ہوا؟ میں مسلمان کیوں ہوا؟۔

 تعارف

 میرا نام محسن رضا فاروقی ہے مگر آج سے سال ڈیڑھ سال پہلے میرا نام اس سے کچھ لمبا تھا اس لیے کہ وہاں ہرچیز لمبی ہے صرف نام نہیں قرآن لمبا، اذان لمبی، کلمہ لمبا، روزے کا ٹائم رکھنے کا لمبا، چھوڑنے کا لمبا ضلع لائل پور (فیصل آباد ) تحصیل ٹوبہ ٹیک سنگھ تھانہ پیر محل بستی ناصر نگر ، یہ بستی ناصر نگر اور اس کے علاوہ چھ بستیاں اور بھی ہیں وہاں تمام سادات عظام رہتے ہیں سارے نقوی اور بخاری ہیں۔ میں سات سال سے ناصر نگر کی بہت بڑی امام بارگاہ اور جامع مسجد میں شیعہ خطیب تھا چھ سو روپے تنخواہ تھی (1965ء کی بات ہے ) چھ کلو دودھ بھینسوں کا روزانہ آتا تھا کیونکہ میں جس کا پیش نماز تھا یعنی ناصر الدین شاہ وہ سات سو مربع کا مالک تھا محرم کے عشرہ کے بھی پیسے لیتا تھا، یکم محرم سے دس محرم تک دس ہزار روپے لیتا تھا، میرے والد صاحب کا نام محمد حسین تھا یہ سلطان المدرسہ لکھنو کے فارغ التحصیل تھے اور وہ لائل پور جڑاں والا کے درمیان چک نمبر 64 میں پیش نماز تھے اور میں ناصر نگر میں پیش نماز تھا۔ شاید کوئی بندا بن جائے میری تقریر غور سے سن لو یہ دشمن پروار کرنے کیلئے اچھا موقع ہے، اور تمہاری صداقت تمہارے مذھب کی صداقت کی واضح اور زندہ نشانی میں ہوں اس لیے ذھنوں کو حاضر رکھو میری باتیں قیمتی موتی ہیں جو تمہیں بازار میں نہیں ملیں گے۔ چند چیزیں میں پیش کرنا چاہتا ہوں شاید کہ کوئی بندہ بن جائے اس لیے خاموشی سے توجہ سے سنو اگر شور کرو گے تو شاید کوئی بندہ سن نہ سکے پھر قیامت دن کہے گا کہ میں نے محسن رضا کی تقریر نہیں سنی تھی۔

 شیعہ کی نفرت بدترین ہوگئی

 جب میں شیعہ تھا تو ایک مرتبہ میں نے 1973 ء میں علامہ عبدالستار تونسوی کی ایک کیسٹ سنی تھی انھوں نے سنی مذھب کے حق ہونے پر شیعی کتب سے زبردست حوالہ جات پیش کیے تھے جنھیں سن کر میں کچھ پریشان سا ہوا پھر میں نے اپنے علماء و مجتہدین سے پوچھا جوابات طلب کیے تو کہنے لگے ” یہ سب کچھ تقیہ پر مبنی ہے کبھی کہتے کہ یہ روایات ضعیف ہیں(مگر ایک ہی سال بعد میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا مشاہدہ کر لیا کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین سچے ہیں سنی مذھب حق ہے پھر تو مجھے حق الیقین ہوگیا پھر جب سنی ہونے کے بعد میں دفتر پہنچا تو علامہ عبدالستار تونسوی مدظلہ نے تحریف قرآن کے متعلق اتنا مواد پیش کیا کہ میرے دل میں شیعہ کی نفرت شدید ترین ہو گئی

صفحہ 1 از 4