تلاش حق داستان هدایت ..... محمد حسین صاحب مختار - ردِ…

تلاش حق داستان هدایت ..... محمد حسین صاحب مختار

  مولانا محمد اسماعیل میلسوی

صفحہ 2 از 4

 نمبر 4 کا جواب ..... یہ سوال بھی کہ سنی ہو کر کیا ملا ؟ بےکار ہے اول تو ظاہر ہے کہ صحیح قرآن ملا، اسکو پڑھنے کا حق ملا کیونکہ شیعہ مذھب میں سوائے حضرات اماموں کے شیعوں کو قرآن شریف پڑھنے کا حق ہی نہیں، اور قرآن شریف کو سمجھنے کی قابلیت بھی ملی جو شیعوں کو ان کے اپنے مذھب کے بموجب حاصل نہیں۔ سنی ہو کر خدا ایسا ملا کہ جو خدائی کے قابل ہے یعنی جس کے نزدیک حلالی ہو یا حرامی، سید ہو یا غیر سید جو بھی ایمان لاوے اور اچھے کام کرے دنیا میں بھی اس کو عزت دے گا اور آخرت میں اس کو جنت دے گا یہ نہیں جیسا کہ شیعہ مذہب میں خدا خاص ذات اورخاص نسل کے لوگوں سے رعایت اور مروت کرتا ہے اور بے چارے چھوٹے لوگوں سے اور ولد الزنا سے ایسی خواہ مخواہ عداوت رکھتا ہے کہ وہ ایمان بھی لاویں اچھے کام بھی کریں اور برے کام بھی کوئی نہ کریں مگر پھر بھی نہ دنیا میں ان کی عزت ہے، نہ آخرت میں ان کیلئے بہشت ہے رسول ایسا ملا جو رسالت کے کام کرنے کے قابل ہے یعنی اپنی بدکار اولاد کی نیک لوگوں سے عزت نہیں کراتا جیسا کہ شیعہ مذھب میں ہے۔

 نمبر 5 کا جواب شیعہ یہ اعتراض بھی کرتے ہیں کہ کسی لالچ کی بناء پر سنی ہوا ہو گا ؟ یہ بھی بے کار ہے۔ کیا آپ حضرات کے خیال میں سارے کام لالچ ہی کئے جاتے ہیں سیدنا امام حسینؓ کیلئے رونا ، رلانا، ماتم کرنا سب بہشت کے لالچ سےکرتے ہیں رلانے والوں کو تو دنیا اور دین دونوں کا لالچ ہے ۔ یہ محبت اور صدق دل سے رونا نہیں۔ ذرا انصاف کروا کبھی کوئی صاحب اپنے کسی عزیز کے غم میں کیا یہ خیال کر کے روئے کہ ہم کو سب کچھ ملے گا۔ نہیں نہیں بلکہ محبت کے مارے روئے۔

ہائے افسوس ! سیدنا امام حسینؓ مظلوم کو بغیر لالچ کے یاد نہیں کرتے۔

 بھائیو! مجھے کوئی لالچ نہیں ورنہ میں اگر لالچی ہوتا تو غریب مسلمانوں کو چھوڑ کر کہیں اور جاتا کہ پیٹ بھرنے کو سب کچھ مل جاتا ۔ مجھے تو اس بات نے سنی کیا کہ تقیہ کے پردے میں مجھے جھوٹ بولنا پسند نہیں ، متعہ اور تحلیل کے لفظی پردہ میں زنا کرنا اور بیع الخیار کے پردہ میں سود لینے کو دل گوارا نہیں کرتا ان باتوں کو میری طبیعت نہیں مانتی کیونکہ یہ گناہ کے کام ہیں۔ بھائیو! مجھے دوسری قوموں کے سامنے متعہ اور تحلیل اور تقیہ سے شرم آئی اور میں سنی ہو گیا۔

 نمبر 6... کا جواب آخری پیغام اور گالیوں کی دھمکی سب سے بہتر ہے جس کے صاف معنی یہ ہیں کہ اعتراضوں کا جواب تو شیعہ مذھب میں ہے ہی نہیں، اس لیے مجبوراً سوالوں کے جواب میں برا بھلا کہیں گے اور گالیاں دیں گے اس کا مجھے ذرا سا افسوس اور شکایت نہیں اس واسطے کہ شیعہ صاحبان نے برا کہنے اور سخت الفاظ استعمال کرنے اور گالیاں تک دینے سے کسی بزرگ دین کو نہیں چھوڑا۔ اور سیدنا عباسؓ جو حضرت رسول مکرم ﷺ کے خاص چچا تھے ان کی ذات پر وہ الزام لگائے ہیں کہ میری تو مجال نہیں کہ میں ان کو بیان کروں۔ سنی بھائی بہت غصہ کرتے ہیں کہ شیعہ صاحبان حضرات اصحاب رسول ﷺ کو برا کہتے ہیں اور ان پر تبرا کرتے ہیں مگر جب ان کو یہ معلوم ہوگا کہ حضرت رسول ﷺ اور سیدنا علیؓ اور سیدہ فاطمہؓ کے خاص لاڈلوں اور جگر کے ٹکڑوں کو بھی نہ چھوڑا سو میں سے تقریبا نوے کو برا کہتے ہیں مثلاً سیدنا امام حسینؓ کی اولاد کے مقابلہ میں سیدنا حسنؓ کی اولاد کو برا کہتے ہیں ،سیدنا امام زین العابدینؓ کے پیارے بیٹے حضرت زید اور ان کی اولاد سیدنا یحییٰ وغیرہ کو برا کہتے ہیں، سیدنا امام جعفر صادقؒ کے پیارے بیٹے سیدنا اسماعیلؒ اور ان کی اولاد کو بھی برا کہتے ہیں، سیدنا نقی کے بیٹے اور سیدنا امام حسن عسکریؒ کے بھائی سیدنا جعفرؒ کو یہاں تک کہتے ہیں کہ خالی جعفر نہیں بلکہ ان کا نام جعفر کذاب رکھ رکھا ہے۔ یہ برکت ہے امامت کے اصول دین کی کہ امامت کے جھگڑے میں اسقدر اولادِ رسول ﷺ کو برا بھلا کہنا پڑا بلکہ ان کو ایمان سے خارج اور دین سے علیحدہ کرنا پڑا خدامجھے معاف کرے۔ اب تو میں سنی ہوں سارے بزرگوں کی تعظیم اور عزت کرتا ہوں ججی اور منصفی کا کام چھوڑ دیا ہے۔

شیعہ بھائیو! اگر آپ نے تسلیم کر لیا ہے کہ آپ کا مذھب ایسا کچا ہے کہ اعتراضوں کا جواب اس میں نہیں تو پھر ایسے مذھب کو کیوں اختیار کر رکھا ہے یہ آخرت کا معاملہ ہے اس میں بھائی بندی رشتہ داری کام نہیں دے گی چند روز کی زندگی ہے پھر خدا کا سامنا ہوگا حق کی تلاش کرو اور جہاں سے ملے اس کو قبول کرواگر آپ کے پاس کھوٹا سونا ہے تو کسوٹی والوں کو گالیاں کیوں دیتے ہو؟ آؤ بھائیوں میں کھرا سونا دوں اس کو جانچ لو اور لے لو وضوء قرآن جو موجود ہے اس کے مطابق کر لو یا مجھے ایسا قرآن لا دو جس میں زیر زبر کے لحاظ سے پیر پر مسح کرنے کا حکم ہو۔ اس موجودہ قرآن میں تو پیروں کو اخیر میں دھونے کا حکم ہے۔ کیا کر رہے ہو؟ ذرا سوچو! اور غور کرو! اگر میں غلطی پر ہوں تو میرا اطمینان کرا دو۔ میرا کچھ بگڑ نہیں گیا میں پھر واپس آجاؤں گا

 مہربان ہو کے بلالو مجھے چاہو جس دم،

میں گیا وقت نہیں ہوں کہ پھر آ بھی نہ سکوں

تجربہ سے کام لو

صفحہ 2 از 4