صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے گستاخوں کے ساتھ دوستی رکھنے والوں پر افسوس ہے
حضرت مولانا عبدالقیوم حقانی صاحبؒ فرماتے ہیں کہ 31 اگست 1987ء کو حسبِ معمول عصر کے وقت حضرت مولانا عبد الحق حقانی صاحبؒ کی مجلس میں حاضر تھا کہ اچانک لاہور سے مولانا فضل الرحیم صاحب اپنے رفقاء کی ایک جماعت کے ساتھ حاضرِ خدمت ہوئے ـ مصافحہ اور رفقاء کے تعارف کے بعد مولانا فضل الرحیم صاحب نے جب مکہ مکرمہ کے حالیہ افسوس ناک سانحہ پر شیعوں کے ناپاک عزائم کا تذکرہ کیا تو حضرت مولانا عبدالحق حقانی صاحبؒ نے فرمایا جی ہاں! تفصیلات احباب نے سنائی ہیں ـ اب شیعہ کی خباثتیں عالمی سطح پر ظاہر ہو رہی ہیں، اب تو اہلِ اسلام کو حضور اکرمﷺ کے ارشادِ گرامی کہ صحابہؓ کی شان میں تنقیص کرنے والوں سے اجتناب کیا جائے پر عمل کرنا چاہیے، مگر اس پر مجھے تعجب ہے کہ شیعہ لوگ تو بیت اللہ شریف کو منہدم کرنے اور حجرہ اسود کو چُرانے اور شعائر اللہ کی توہین کرنے پر تلے ہوئے ہیں، مگر ہمارے بعض نادان دوست اُنہیں گلے لگا رہے ہیںـ
(دفاعِ صحابہؓ اور علمائے دیوبند: صفحہ، 191)