مرتد کا جنازہ نہیں پڑھا جائے گا
مرتد کا جنازہ نہیں پڑھا جائے گا
سوال: اگر کوئی شخص علماء کرام کو محض اس وجہ سے گالی دے کہ یہ لوگ دینِ اسلام کے پاسبان ہیں۔اس کےعلاوہ علماء کی تشبیہ بدترین حیوانات سے دیتا ہو، حدیث کا منکر ہو اور اس کو عججمی سازش کہہ کر قرآنی آیات کی من مانی تاویل کر کے لوگوں کو گمراہ کرتا ہو۔ ایسے شخص کی موت کے بعد اس کے جنازہ کا کیا حکم ہے؟
جواب: ایسے عقائد رکھنے والا شخص کافر اور مرتد ہو کر خارج از اسلام ہے اور مسلمان نہ ہونے کی وجہ سےجنازے کا بھی اہل نہیں، جنازہ کیلئے میت کا مسلمان ہونا ضروری ہے، جیسا کہ کتابوں میں شرائطه اسلام المیّت ذکر ہوا ہے۔
(فتاویٰ حقانيه:جلد 3: صفحہ 440)