مرتد کی بیوی کا حکم
سوال: اگر ایک مسلمان شخص دشمنانِ اسلام کے جال میں پھنس کر مرتد ہو جائے (العیاذ بااللہ) تو ایسی حالت میں اس کی بیوی کو کیا لائحہ عمل اختیار کرنا چاہیئے؟
جواب: خاوند کے مرتد ہو جانے سے نکاح فسخ ہو جاتا ہے۔ لہٰذا عورت عدت گزارنے کے بعد آزاد ہو کر باقاعدہ دوسری جگہ نکاح کر سکتی ہے۔
(فتاویٰ حقانیہ: جلد، 4 صفحہ، 507)