Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

مرتد کے ساتھ نکاح کرنا اور تعلقات قائم کرنا


سوال: جو شخص اسلام چھوڑ کر ہندو مذہب اختیار کرلے تو اس سے دوستی اور محبت رکھنا اور خندہ پیشانی سے ملنا اور اس کے ساتھ کھانا پینا جائز ہے یا نہیں؟

جواب: وہ شخص جو دینِ اسلام کو چھوڑ کر ہندو مذہب اختیار کرے وہ مرتد ہے، اس سے تعلقات اور میل جول رکھنا صحیح نہیں،اسی طرح اس سے خندہ پیشانی سے پیش آنا، مصافحہ کرنا، ملنا جلنا اور اس کے ساتھ کھانا پینا، رشتہ عقد و مناکحت قائم کرنا ممنوع اور نا جائز ہے۔ 

(فتاویٰ حقانیہ: جلد، 5 صفحہ، 324)