خمینی نے مجھے خاص مشن کے لیے پاکستان بھیجا تھا - ردِ رافضیت…

خمینی نے مجھے خاص مشن کے لیے پاکستان بھیجا تھا

  مولانا محمد اسماعیل میلسوی

صفحہ 7 از 9

انہوں نے ایک دفعہ عظمت قرآن کانفرنس پر تقریر کروانے کے لیے ڈیرہ غازی خان بلا لیا میں نے تقریر کی اور علامہ عبدالستار تونسوی مدظلہ نے میری تقریر کا ایک، ایک لفظ سنا۔ علامہ عبدالستار تونسوی مدظلہ نے تنظیم اہلِ سنت کے تمام مبلغین کو اکٹھا کر کے فرمایا :کہ شاہ جی کو اپنی تنظیم اہلِ سنت میں شامل ہونے کی دعوت ضرور دیں،شاہ جی کی تقریر علامہ سید نور الحسن شاہ بخاریؒ کی طرح ہے۔ چنانچہ تمام مبلغین تنظیم اہلِ سنت پاکستان نے مجھے شمولیت کی دعوت دی اور میں نے تبلیغی سلسلے کا آغاز تنظیم اہل سنت پاکستان سے کیا ، چھ ,سات، سال سے اسی تنظیم سے وابستہ چلا آرہا ہوں۔

   لکل فرعون موسیٰ

 خلافت راشدہ

کالعدم سپاہ صحابہؓ کے پروگرام اور مشن سے کب اور کیسے واقف ہوئے؟

 سید امیر رضا شاہ کاظمی۔۔کالعدم سپاہ صحابہؓ سے واقفیت تو اسی وقت ہوئی۔ جب اس کی بنیاد 1985ء میں رکھی گئی ظاہر بات ہے کہ شیعوں کا اصل مشن صحابہؓ رسول کی دشمنی عداوت اور تبرا بازی پر مبنی ہے۔ میرے دل میں صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی بہت زیادہ نفرت موجود تھی۔ اس وقت ایک داعیہ پیدا ہوا تھا کہ کائنات میں کون سا ایسا نعوذ باللہ بدبخت اور غلیظ ترین آدمی پیدا ہوا ہے۔جوصحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے دفاع اور تحفظ کا مشن چلائے۔ مجھے کیا پتہ تھا کہ آئندہ میں اس قافلہ حق کا ساتھی بننے والا ہوں۔ بطور اختصار یہ بات کہتا ہوں کہ اگر اس وقت سپاہ صحابہؓ کی تنظیم وجود میں نہ آتی تو پاکستان ایرانی بل بوتے پر فقہ جعفری کا سٹیٹ بن جاتا لیکن عربی کا مقولہ مشہور ہے"لکل فرعون موسیٰ " ہر فرعون وقت کے لیے موسی جیسے آدمی پیدا ہوتے ہیں۔

  توحید مستحکم ہو گئی

 خلافت راشدہ۔۔۔علامہ حق نواز شہیدؒ کا مشن یا ان کی تقریر آپ نے پہلی مرتبہ سنی تو آپ کے تاثرات کیا تھے؟

 سید امیر رضا شاہ کاظمی۔۔جس طرح میں نے بتلایا کہ علامہ حق نواز شہیدؒ پہلے مجھے مبغوض لگتے تھے۔لیکن جب اہلِ السنت والجماعت میں آکر قرآن و سنت کی روشنی میں صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا مقام معلوم ہوا پھر دل نے انگڑائی لی اور یہ محسوس کیا کہ یا اللہ اگر جھنگوی شہیدؒ سے ایک ملاقات ہو جاتی تو کیا اچھا ہوتا ۔لیکن وہ مجھے ہدایت کی روشنی ملنے سے پہلے ہی اس دار فانی کو خیر باد کہہ چکے تھے۔ میں حق نواز شہیدؒ کی تقریر سننے کی تاب نہیں رکھ سکتا تھا۔ لیکن جب تحقیق کی طلب اور ضرورت پیش آئی تو اللہ کون ہے؟والی کیسٹ سنی تو میری توحید مستحکم اور دل مطمئن ہو گیا.

 علامہ ضیاء الرحمن فاروقیؒ عظیم شخصیت تھے

 خلافت راشدہ۔علامہ ضیاء الرحمن فاروقی شہیدؒ سے آپ کی ملاقات کب ہوئی اور آپ نے ان کو کیسےپایا ؟

 سید امیر رضا شاہ کاظمی

غالبا 1995 ء میں شیرا نوالہ باغ گجرانوالہ میں کالعدم سپاہ صحابہؓ کی طرف سے ایک عظیم الشان کانفرنس منعقد ہوئی تھی ۔جس میں علامہ ضیاء الرحمن فاروقیؒ نے شرکت فرمائی جبکہ اس وقت مولانا نواز بلوچؒ سپاہ صحابہ پنجاب کے صدر تھے اور مولانا حافظ قاری عبدالبصیر برہانی بدخشانی کے ذریعے سے جامع مسجد صدیقیہ رسول پورا میں ملاقات ہوئی۔ علامہ شہیدؒ نے مجھے سپاہ صحابہؓ میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔ لیکن اس وقت میرے حالات سازگار نہیں تھے البتہ علامہ شہیدؒ سے گفتگو میں محسوس ہوا کہ علامہ شہیدؒ ایک عظیم شخصیت نابغہ روزگار اور مورخ اسلام ہیں۔ علامہ شہیدؒ کی تقریرو تحریر دونوں میں حق گوئی للّٰہیت اور خلوص کے چشمے ابلتے تھے۔

 مولانا اعظم طارق شہیدؒ سے ملاقات اور اعلان شمولیت

 خلافت راشدہ۔۔مولانا اعظم طارق شہیدؒ کے ساتھ آپ کی ملاقات کب اور کیسے ہوئی اور آپ نے انہیں کیسے پایا اور کالعدم ملت اسلامیہ میں کب شامل ہوئے؟

 سید امیر رضا شاہ کاظمی

صفحہ 7 از 9