غدیر خم کے حوالے سے شیعہ کے 8 سوالوں کے جواب - ردِ رافضیت |…

غدیر خم کے حوالے سے شیعہ کے 8 سوالوں کے جواب

  دارالتحقیق و دفاعِ صحابہؓ

صفحہ 3 از 3

آپ شیعہ کا اس خطبے کی روایت سے امامت اور خلافت علی بلافصل پر استدلال باطل ہے:

1:-حضرت علیؓ سے محبت اور دوستی کا اظہار محض اس لیے تھا کہ لوگوں کے دلوں میں ان کے بارے میں کوئی رنجش باقی نہ رہے، خلافت بلافصل اور خلافت و امامت کا اس میں دور دور تک کوئی تذکرہ نہیں ۔

2:-کتب اہلسنت میں جہاں احادیث غدیر خم موجود ہے وہاں رسولﷺ کے واضح اشارات بھی ہیں جن میں خلافت صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ کا ذکر ہے یا خلفائے راشدین کی ترتیب کا ذکر ہے (گو اشارہ ہی سہی) جس کا مطلب سوائے اس کے اور کیا ہے کہ حدیث غدیر خم ایک وقتی ضرورت کے پیش نظر وارد ہوئی نہ کہ مستقلاً اصول امامت یا خلافت کے لئے۔

3:-اگر یہ حدیث مسئلہ امامت یا حضرت علیؓ کے خلیفہ بلا فصل ہونے کے متعلق ہوتی تو اس کا محل اور مقام حجۃ الوداع کا اجتماع تھا۔جہاں قرب و بعد تمام جگہوں کے مسلمان جمع تھے جو ایک عالمی اجتماع تھا،جس کا مقصد ایک عالمی نظریہ امت کو دینا تھا۔لیکن یہ حدیث خم کے تالاب کے پاس بیان ہوئی ہے، جو اس بات کی یقینی دلیل ہے کہ اس سے مقصود آفاقی اور اجتماعی فیصلہ کا بیان کرنا مقصود نہیں تھا،بلکہ ایک وقتی ضرورت کا بیان کرنا تھا۔

 شیعہ سوال نمبر 8

اگر دوستی کا اعلان ہی کرنا تھا تو کیا ضرورت تھی علی ابن ابی طالب علیہ السلام کا ہاتھ اٹھا کر یہ فرمانے کی "من كنت مولاه فهذا على مولاه"

بس یہی فرما دیتے علی علیہ السلام میرا دوست ھے ؟؟؟

الجواب اہلسنت 

اس فرمان میں کہاں ہے کہ حضرت علیؓ خلیفہ اول ہیں؟؟

آپ شیعہ نے اس روایت میں میں "مولیٰ" سے حضرت علیؓ کی خلافت پر استدلال کیا ہے حالانکہ اس لفظ کو خلافت کے معنی میں قطعی طور پر لینا جہالت ہے۔

لغت کے امام ابن اثیر رحمہ اللہ نے "مولیٰ" کے کئ معنی لکھے ہیں:

1۔ پروردگار،

2۔ مالک،

3۔ سردار،

4۔ محسن،

5 ۔آزاد کرنے والا

6۔ آزاد کیا ہوا،

7 ۔مددگار ،

8 ۔محبت کرنے والا،

9 .فرمانبردار،

10. پڑوسی،

11.چچازاد بھائی،

12.عہد وپیمان کرنے والا،

13.عقد کرنے والا،

14.داماد ،

15.غلام ،

16.احسان مند

(النہایہ،ج5،ص228)

جبکہ دوست اور محبوب کے معنیٰ میں بھی آتا ہے۔

لہٰذا سیاق و سباق کو دیکھ کر ہی اس لفظ کے معنی متعین کر سکتے ہیں اور اس روایت کے دیگر طرق میں جو اضافہ آئے ہیں اس کو دیکھ کر اس حدیث میں "مولیٰ" سے مراد "محبت کرنے والا" ہی ہو سکتے ہیں چنانچہ دیگر روایات میں یہ الفاظ بھی ہیں:

من كنت مولاه فعلي مولاه اللهم وال من والاہ وعاد من عاداہ وانصرا من نصرہ واخذل من خذله ( شیعہ کتاب الغدیر ،ج1،ص25)

اس روایت میں جو شیعہ کی نقل کردہ ہے مولیٰ کے ساتھ عداوت کا تقابل اس بات کا تقاضہ کر رہا ہے کہ یہاں موالات محبت کے معنی میں ہیں.

شیعہ کی مضحکہ خیز بات سنیں

(نوٹ: ان سوالات کے جوابات قرآن و حدیث و تاریخ نیز عقل کو استعمال میں لا کر بھی دے سکتے ھیں_ جزاک الله)

 الجواب اہلسنّت

آپ نے سوال کتنے قرآن وحدیث سے کیے؟؟ دس سوالات میں دو آیات پیش کی وہ بھی اس مقام پر نازل ہی نہیں ہوئی۔ آپ کو شرم آنی چاہیئے کاش سوال لکھتے کچھ عقل استعمال کی ہوتی، صرف مجلسیں سن کر سوال لکھنے کا جوش چڑھ آیا۔

نوٹ:- ہمارے ان جوابات کا جواب الجواب اگر کسی شیعہ کو لکھنا ہو تو لفظ بلفظ جواب لکھے ورنہ زحمت نہ فرمائیں۔


صفحہ 3 از 3