غیر مسلم کی اقتداء میں پڑھی ہوئی نمازوں کا حکم
سوال: ایک شخص عرصہ دراز تک کسی مسجد کا امام رہا، بعد میں معلوم ہوا کہ یہ شخص اپنے عقائد کی وجہ سے کافر اور دائرہ اسلام سے خارج ہے، کیا ایسے شخص کے پیچھے پڑھی ہوئی نمازوں کا لوٹانا واجب ہے؟
جواب: کسی شخص کی اقتداء کرتے وقت اس کے عقائد کے بارے میں معلومات نہ ہوں اور بعد میں اس کے کفر کے بارے میں یقین ہو جائے تو پڑھی ہوئی نمازوں کے بارے میں احتیاط یہی ہے کہ وہ نمازیں دوبارہ پڑھی جائیں۔
(فتاویٰ حقانیہ: جلد، 3 صفحہ، 156)