کافر حکمران کا مسلمانوں سے ٹیکس یا عشر وصول کرنا
کافر حکمران کا مسلمانوں سے ٹیکس یا عشر وصول کرنا
سوال: اگر ایک مسلمان کاشتکار سے کافر ٹیکس یا عشر وصول کرے تو کیا اس کا عشر ادا ہو جائے گایا دوبارہ دینا ضروری ہے؟
جواب: کافر حکومت کو مسلمانوں سے خراج وغیرہ لینے کا کوئی حق نہیں، اس لئے کافر حکومت جب کسی مسلمان زمیندار سے عشر یا ٹیکس وصول کرے تو اس سے عشر ادا نہ ہوگا مسلمان پر دوبارہ عشر دینا لازمی ہے۔
(فتاوىٰ حقانيه: جلد 3 :صفحہ 589)