چند روز سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی گمراہ کن تحریر کا جواب…

چند روز سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی گمراہ کن تحریر کا جواب اور شیعہ قلم کار کی مکاری

  دارالتحقیق و دفاعِ صحابہؓ

صفحہ 1 از 5

چند روز سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی گمراہ کن تحریر کا جواب اور شیعہ قلم کار کی مکاری

آئے روز شیعہ ایسی تحریر اپنے گروپس اور پیجز سے وائرل کرتے ہیں جس کا اصل مقصد امت مسلمہ کو صحابہؓ کرام بلخصوص خلفائے ثلاثہ و سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہما پر طرح طرح کے الزامات لگا کر صحابہؓ کرام سے متنفر کرنے کی سر توڑ کوشش میں دن رات سرگرم ہیں تاکہ دین اسلام کی جڑیں کھوکھلی کی جا سکیں آپ شیعہ کی کوئی کتاب، تقریر، تحریر، کلپ دیکھ لیں آپ کو صرف اور صرف اس میں سب سے زیادہ سیدنا ابوبکر سیدنا عمر سیدنا عثمان سیدہ عائشہ و حفصہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہما کے خلاف ہی ملے گا بار بار ایک ہی بات مختلف طریقہ واردات سے عوام میں پیش کرتے ہیں تاکہ سادہ لوح عوام کے دل و دماغ میں ان ہستیوں کی نفرت اور شکوک وشبہات پیدا ہوں

آئیے اس تحریر میں شیعہ کی علمیت کا جائزہ لیتے ہیں

ہم نے شیعہ کے لفظ بلفظ کا رد لکھا ہے پہلے شیعہ بات پھر ہمارا جواب ہے اگر کسی شیعہ کو جواب لکھنے کا شوق ہو تو ہمارے ہر لفظ کا جواب دے ورنہ زحمت نہ کرے

شیعہ

غیر شیعہ افراد کیلیئے :

مکمل حوالہ جات کیساتھ

 ۔۔

اہلسنت

شیعہ قوم کے لیے مکمل تحقیق اور دلائل کے ساتھ پڑھیں شاید ہدایت مل جائے۔

  

 شیعہ سنی اختلافات میں پہلا مسئلہ ہے-

 اہلسنّت

آپ کو یہی نہیں پتہ کہ سنی شیعہ اختلاف میں سب سے پہلا مسئلہ فدک نہیں بلکہ امامت ہے جس کو الف ب کا نہیں پتہ آگے کیا پتہ ہوگا اسے؟

 شیعہ 

 فدک یعنی وراثت نبیؐ (ص) ۔۔۔

 اہلسنّت

واہ کیا علم ہے جناب کا فدک یعنی وراثت نبی………

جناب یہ تعریف کس لغت میں ہے؟ قرآن نے کیا کہا فدک بارے پڑھیں

 شیعہ 

 یہاں میں یہ بحث نہیں کرتا ۔۔۔۔۔

کہ وراثت بنتی تھی ۔۔۔۔۔۔ یا نہیں ??

مگر سنی بھائی بھی مانتے ہیں – کہ نبیؐ (ص) کی بیٹی حضرت فاطمہؑ (ص) اپنا حق لینے حضرت ابوبکر کے پاس گئیں –

 اہلسنّت

بحث تو آپ کے بڑے بھی نہیں کر سکتے نا آج تک کسی شیعہ میں ہمت کوئی

وراثت بنتی تھی یا نہیں ؟؟؟ جواب دیں

اگر بنتی تھی تو ثابت کریں

اگر بنتی تھی تو سیدنا علیؓ نے اولادِ فاطمہؓ کو کیوں نہ دی؟؟

 اگر نہیں بنتی تھی تو سیدہ فاطمہؓ نے طلب کیوں کی؟؟

آپ شیعہ کی اعلیٰ درجے کی مکاری اور فریب ہے یہ کہ جو آپ نے کہا کہ سیدہ فاطمہؓ حق لینے گئیں جناب پہلے حق ثابت تو کریں

پھر لینے جانا ثابت کریں کہاں لکھا ہے

آپ کو علم ہونا چاہیے کہ پیغام بھیجا تھا خود نہیں گئیں

 شیعہ

 اور حضرت ابوبکر نے وراثت نہ دی – بیبی ؑ (ص) ابوبکر سے ناراض ہوئیں – اور وفات تک اس سے کلام نہ کیا –

 اہلسنّت

سیدنا ابوبکرؓ نے فرمان رسولﷺ سنایا کہ انبیاء کی مالی وراثت نہیں ہوتی تو سیدہ فاطمہؓ خاموش ہو گئیں خاموشی رضا مندی کی علامت ہے۔

آپ زرا بتانا کیا سیدہ اپنے والد ﷺ کی حدیث سن کے ناراض ہو گئی تھیں؟؟

اچھا آپ شیعہ کو سیدہ کی ناراضگی کا کیسے علم ہوا؟؟ کیا سیدہ نے آپ کو بتایا تھا؟ پوری شیعہ قوم کو چیلنج ہے ثابت کریں سیدہ نے کبھی فرمایا ہو کہ میں ناراض ہوں

یاد رہے

اس مسئلہ فدک کے بارے بات نا کی، ویسے بھی غیر محرم تھے سیدنا ابوبکرؓ تو کیسے بات کرنی تھی؟؟

 شیعہ

 یہ میں نہیں کہہ رہا ۔ صحیح بخاری کی حدیث ہے :

اور اسکی راویہ بھی بیبی عائشہ ہیں – اب یہاں ایک حقیقت ہے کہ ان دو شخصیات میں ایک اپنے قول میں سچا تھا 

 اہلسنت

اچھا جی.....

کبھی بخاری دیکھی ہے؟

آپ کی جہالت قابل داد ہے پہلی بات یہ حدیث نہیں روایت ہے

دوسری بات اگر اس روایت کی راوی سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا ہوتیں تو لفظ قالت آنا تھا یہاں قال ہے ثابت ہوا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نہیں راوی،

اہلسنت کا عقیدہ ہے دونوں ہستیاں سچی ہیں

 شیعہ 

 اور دوسرا جھوٹا – شیعہ کے پاس تیسرا آپشن نہیں تھا – شیعہ یا تو نبیؐ (ص) کی بیٹی کو سچا مانتا یا ابوبکر کو ۔۔۔۔۔ اا

 اہلسنت

شیعہ ایسی بدبخت قوم ہے جو رسولﷺ کی تربیت یافتہ کامیاب مقدس جماعت صحابہؓ کو جھوٹا کہہ کر رسولﷺ کی تربیت کو مشکوک کر رہے ہیں

بلکل ہمارے پاس بھی دو ہی آپشن ہیں

1:-رسولﷺ کی بیٹی بھی سچی ہیں اور رسولﷺ کے جانشین خلیفہ بلافصل سیدنا ابوبکر صدیقؓ بھی سچے ہیں

2:- شیعہ مکار جھوٹے ہیں

 شیعہ

 شیعہ نے قرآن پڑھا – اس میں ہر شخص کی وراثت کا حکم دیا گیا تھا – اس میں کسی خاص یا عام کی بات نہیں کیگئی – جو بھی اس دنیا میں آیا اور یہاں سے گیا – اسکی وراثت ہوتی ہے –

 اہلسنّت

شیعہ نے کون سا قرآن پڑھا ہے جو غار میں بارہویں کے پاس ہے؟؟

کیونکہ موجودہ قرآن پر تو شیعہ کا ایمان نہیں نہ ہو سکتا ہے

رہی بات قرآن مجید میں وراثت کی تو انبیاء کرام کی وراثت کا جہاں بھی ذکر آیا اس سے مراد مالی وراثت نہیں علمی وراثت ہے، مثلاً قرآن میں ہے وَ وَرِثَ سُلَیْمٰنُ دَاوٗدَ اور وارث ہوے سلیمان داود کے

یہاں آیت میں نبوت، علم اور ملک میں جانشینی مراد ہے مال کی وراثت مراد نہیں

اگر انبیاء کی مالی وراثت ہوتی ہے تو حضرت داود علیہ السلام کے 19 بیٹھے تھے صرف ایک حضرت سلیمان علیہ السلام کو ہی کیوں وراثت ملی باقی کا کیا قصور تھا؟

     ابو عبداللہ محمد بن احمد قرطبی رَحْمَۃُاللہ لکھتے ہیں : ’’حضرت داؤد عَلَیْہِ السَّلَام کے انیس بیٹے تھے، ان میں سے صرف حضرت سلیمان عَلَیْہِ السَّلَام حضرت داؤد عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی نبوت اور ملک کے وارث ہوئے، اگر یہاں مال کی وراثت مراد ہوتی تو حضرت داؤد عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے سب بیٹے اس میں برابر کے شریک ہوتے۔( تفسیرقرطبی، النمل، تحت الآیۃ: ۱۶، ۷ / ۱۲۵، الجزء الثالث عشر)

 شیعہ 

یہی قرآن نے بتایا – جب شیعہ نے بیبی فاطمہؑ (ص) کیطرف دیکھا – تو وہ جنت کی عورتوں کی شہزادی و سردار نظر آئیں – انکے بیٹے جنت کے سردار نظر آئے

 اہلسنّت

تم شیعہ نے سیدہ فاطمہؓ کو ایک دنیا دار اور نعوذباللہ زرا سی زمین کے ٹکرے کی لالچ کی نظر سے دیکھا کہ وہ دنیا کی طلبگار تھیں

 شیعہ

- انکےوالدؐ رحمۃ اللعا لمینؐ (ص) اور صادق و امین نظر آئے اور انکے شوہر شیر خدا (ع) نظر آئے –

 اہلسنّت

رسولﷺ کے بھی آپ منکر ہیں اور شیر خدا کی بھی اگر ان کی ہی مانتے تب بھی حق کی طرف ہوتے

 شیعہ

 تو شیعہ نے سوچا –

کہ اگر بیبی ؑ (ص) کو جھوٹا کہوں ??

صفحہ 1 از 5