شیعوں کی شروع سے قرآن و سنت پر مبنی اسلام اور اسکے پیروکار…

شیعوں کی شروع سے قرآن و سنت پر مبنی اسلام اور اسکے پیروکار مسلمانوں سے عداوت اور اسکے اصلی اسباب

  مولانا غلام محمد

صفحہ 10 از 13

جدہ کے ایرانی سفارت خانے یہ اعلان کیا تھا کہ جناب والا نے ایرانی زائرین بیت اللہ کو چند ہدایات دی تھیں اور اس پر زور دیا تھا کہ وہ مسلمانوں میں اتحاد و اتفاق قائم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں اور جہاں تک ہو سکے اختلاف و انتشار پیدا کرنے والے اعمال سے دور رہیں عام نمازوں اور جمعہ میں ائمہ مساجد کے پیچھے نماز ادا کریں ذی الحجہ کے چاند کے سلسلہ میں سعودی عرب میں ثابت رویت ھلال کی تاریخ کو تسلیم کریں چاہے ان کے ملک ایران میں چاند نظر نہ آئے یہ اعلان سن کر ہمیں بڑی خوشی و مسرت ہوئی تھی آپ کے ان اقدامات واحساسات نے ہمیں ممنوع کیا تھا لیکن افسوس کہ ایرانی حجاج نے اپنے عمائدین کے اشاروں پر عمل کرتے ہوئے آپ کی ہدایات کو ملحوظ نہیں رکھا اور آپ کے نام پر وہ حرکتیں کیں جو نہ صرف یہ کہ آپ ک مقصد سے میل نہیں کھاتیں بلکہ حج کے مقاصد اور دیارِ مقدسہ کی حرمت سے بھی ان کا کوئی میل نہیں ایسے چند واقعات بطور مثال ہم یہاں درج کرتے ہیں.

(1) کچھ ایرانی حجاج حجر اسماعیل کے پیچھے جمع ہو گئے اور ان میں سے ایک ذمہ دارنے کعبہ کا طواف کرنے والوں کے درمیان بہ آواز بلند نعرے لگائے.

(2) دوران طواف ایرانیوں ہی کی ایک بری جماعت جلوس کی. شکل میں نعرے لگاتی ہوئی حجر اسود کے قریب پہنچی اور وہاں یہ نعرے لگائے اللہ اکبر،خمینی اکبر،اللہ واحد خمینی واحد، اس طرز عمل سے حجاج بیت اللہ میں سخت برہمی اور ناراضگی کی لہر دوڑ گئی یقیناً یہ حرکت ایسی تھی جس سے ایرانیوں کا مقام اور اس کی حیثیت مجروح ہوئی سعودی حکومت ایرانی حجاج کے سلسلہ میں نرمی واحتیاط سے کام لے رہی ہے تاکہ وہ اپنی طرف سے نیک نیتی نیز حج کے تقدس کا ثبوت فراہم کرے اسی مقصد سے اس نے ان ایرانی زائرین کو گرفتار کرنے کے بعد رہا کر دیا جن میں وہ بھی تھے جن کے پاس نشہ آور اشیاء بھی پائی گئیں آخر میں گزارش ہے کہ ہم نے اس خیال کے تحت کہ ہماری حکومت کو زائرین کے خلاف ناگزیر اقدامات نہ کرنے پڑیں مناسب سمجھا کہ جو کچھ ہوا ہے اس سے آپ کو مطلع کر دیں ہمیں امید ہے کہ آپ ایرانی زائرین کو اس قسم کی حرکتوں سے دور رہنے کی یکسوئی کے ساتھ مناسک حج کی ادائیگی کی طرف متوجہ رہنے کی جس کے لئے وہ یہاں آئے ہیں ہدایات جاری فرمائیں گے ہمیں یقین ہے کہ ایرانی زائرین آئندہ جناب کی ہدایات کا لحاظ اور پابندی کریں گے ہم اللہ سے سب کے لئے ہر اس کام کی توفیق کے سائل ہیں جو اسلام اور مسلمانوں کے لئے بہتر ہو اللہ آپ کو سلامت رکھے

( خالد بن عبدالعزيز)

(فرمان روا مملکتہ عربیہ سعودیہ)

(1041-12-7)

مطابق

(1981-10-13)

اس خط کا خمینی نے نہ صرف،نہایت ناشائستہ الفاظ میں جواب دیا بلکہ اپنے حاجیوں کی تمام نازیبا حرکتوں کو سراہا اور ان کی تائید کی اس سے خمینی کی اسلام دوستی اور سیاست کا خوب اندازہ ہوتا ہے خمینی کا یہ خط ذیل میں درج کیا جاتا ہے:

شاہ خالدکے نام خمینی کا خط

صفحہ 10 از 13