Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

تعزیہ داری سے خیرات کا نیک عمل داری رہنا


سوال: ریاست گوالیار میں والئی ریاست اور سرداران ماہِ محرم میں تعزیہ داری کرتے ہیں اور 40 دن تک بڑی خیر خیرات کرتے ہیں اور اس سبب سے جملہ غرباء و فقراء کو مدد پہنچتی ہے۔ اگر اس تعزیہ داری کو چھوڑ دیا جائے تو یقیناً غرباء کو مدد ملنی بند ہو جائے گی؟

جواب: رزق حلال طرح سے حاصل ہونا ضروری ہے اور تلوّث معصیت بہرحال حرام۔ پس معرکہ تعزیہ داری حرام ہے اور ایسی خیر خیرات بھی حرام ہے کہ یہ خیر خیرات نہیں بلکہ رسم ہے اور اگر خیرات ہو تو حلال و حرام سے مرکب ہے اور جہاں یہ واہیات نہیں ہوتی وہاں کے فقیر بھوکے نہیں مر گئے۔

(الجامع الفتاویٰ: جلد، 5 صفحہ، 62)