Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

روم و فارس کی افواج کو کھدیڑنے کے بعد ان کی در اندازی کے راستے کو بند کرنا

  علی محمد الصلابی

جنگ کے ذریعہ سے مفتوحہ علاقوں کے کسانوں کو زمین کی ملکیت دینے کی فاروقی سیاست نے انہیں اسلامی سلطنت سے کامل رضامندی کا احساس دلایا، اور اسی وجہ سے وہ فارس و روم کے اپنے سابق فرماںرواؤں سے نفرت کرنے لگے، اور انہیں کسی قسم کا تعاون نہ دیتے، بلکہ ان کے خلاف مسلمانوں کو اپنا تعاون پیش کرتے، یہاں تک کہ فارسی فرماںروا رستم نے ’’حیرہ‘‘ والوں کو بلایا اور کہا: ’’اے اللہ کے دشمنو! ہم پر عربوں کا قبضہ دیکھ کر تم خوش ہوئے، تم نے ہمارے خلاف ان کے لیے جاسوسی کی اور مال کے ذریعہ سے ان کی مدد کی۔‘‘ 

(الدعوۃ الإسلامیۃ فی عہد عمر بن الخطاب: حنسی غیطاس: صفحہ 131)