عیسائی دوست کی دعوت پر چرچ جانا
سوال: کیا کسی عیسائی کی دعوت پر چرچ میں جانے کی اجازت ہے، جیسے بچے کی خوشی؟
جواب: غیر مسلم کی عبادت گاہوں میں اس طرح داخل ہونا جائز نہیں کہ شعائر کفر کا احترام مقصود ہو یا نیت تو ایسی نہ ہو لیکن تہوار وغیرہ کا موقع ہو، جس میں لوگ عبادت اور تعظیم غیر اللہ کی نیت سے جایا کرتے ہوں۔
(كتاب الفتاوىٰ جلد 1، صفحہ 139 حصّہ اول)