مفتوحہ ممالک کے باشندوں کا تیزی سے اسلام قبول کرنا
علی محمد الصلابیکسانوں کو زمین کی ملکیت سونپ دینے سے ایک بہت اچھا نتیجہ یہ سامنے آیا کہ وہ سب بہت تیزی سے اسلام قبول کرنے لگے اور اتنے شان دار انداز سے اسلام کی نشر و اشاعت ہوئی کہ ماضی میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ مفتوحہ اقوام نے اسلامی عدل کو بخوبی محسوس کیا، ان کے سامنے حق واضح ہو گیا اور اپنے ساتھ مسلمانوں کے معاملات کو دیکھ کر اپنے انسانی مقام کو پہچان لیا۔
(الدعوۃ الإسلامیۃ فی عہد أمیر المومنین عمر بن الخطاب: صفحہ 132)