Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

غیر مسلم کی اسلامی طریقہ پر تدفین


سوال: ایک غیر مسلم کا انتقال ہو گیا، چونکہ اس کے والد کی اسلامی طریقہ پر تدفین عمل میں آئی تھی، اس لئے اس غیر مسلم آدمی کی بھی ان کے بھائیوں کے کہنے پر اسلامی طریقے سے تدفین عمل میں آئی ہے۔ کیا یہ درست ہے؟ اور کیا اب یہ آدمی مؤمن و مسلم سمجھا جائے گا؟

جواب: جس شخص کا انتقال حالتِ کفر میں ہوا ہو اس پر نمازِ جنازہ تو نہیں پڑھی جا سکتی، غسل دیا جا سکتا ہے، کفن پہنایا جا سکتا ہے اور تدفین کی جا سکتی ہے۔

لیکن محض مسلمانوں کی طرح دفن کئے جانے کی وجہ سے کوئی شخص مسلمان نہیں ہو سکتا، جب تک وہ اپنی زندگی میں اللہ تعالیٰﷻ اور اس کے رسولﷺ‎ پر ایمان نہیں لایا ہو۔

(کتاب الفتاویٰ: جلد، 2 صفحہ، 139 حصہ سوم)