Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

غیر مسلم والدین کے لئے استغفار


سوال: اگر کسی کے والدین غیر مسلم ہوں اور کفر کی حالت میں ہی ان کا انتقال ہوا لیکن ان کی اولاد کو ایمان لانے کی توفیق ہوئی، تو کیا وہ اپنے غیر مسلم والدین کے لئے ایصالِ ثواب کر سکتا ہے؟ 

جواب: ثواب پہنچانا یا استغفار کرنا صرف مسلمان ہی کے لئے جائز ہے، کافر و مشرک کیلئے جائز نہیں۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے۔

مَا كَانَ لِلنَّبِىِّ وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡاۤ اَنۡ يَّسۡتَغۡفِرُوۡا لِلۡمُشۡرِكِيۡنَ وَ لَوۡ كَانُوۡۤا اُولِىۡ قُرۡبٰى مِنۡۢ بَعۡدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمۡ اَنَّهُمۡ اَصۡحٰبُ الۡجَحِيۡمِ ۞ (سورۃ التوبہ آیت: 113)

نبی اور ایمان والوں کے لئے روا نہیں کہ یہ ظاہر ہو جانے کے بعد بھی کہ مشرکین دوزخی ہیں ان کے لئے دعا کریں ، گویا وہ ان کے قرابت دار ہی کیوں نہ ہوں۔ 

اس لئے کافر والدین کے لئے نہ استغفار جائز ہے اور نہ ایصالِ ثواب۔ 

(كتاب الفتاوىٰ جلد 2، صفحہ 155 حصہ سوم)