Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ حرام طریقے سے مال کماتے تھے۔ (کتاب ابوذرغفاری)

  مولانا ابوالحسن ہزاروی

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ حرام طریقے سے مال کماتے تھے۔ (کتاب ابوذر غفاری)

جواب اہلسنت: گذشتہ اوراق میں گزر چکا ہے کہ حضرت عمر فاروقؓ نے حضرت ابوہریرہؓ سے اس بنا پر سخت باز پرس کی کہ بحرین کا گورنر بنانے سے پہلے تو یہ مال آپ کے پاس نہ تھا۔ اِس پر حضرت ابوہریرہؓ نے اپنی صفائی پیش کی اور حلال طریقے سے یہ مال حاصل ہونے کے شواہد پیش کیے کہ میری گھوڑی نے بچہ دیا اس کو فروخت کیا۔ اسی طرح میرے تجارت کے شریک دوستوں نے ہدیے دیے تو اِس گھوڑی کی نسل سے ہونے والی نسل کو بیچ کر اور ہدایا کے ذریعے یہ مال جمع کیا ہے۔ اسی واقعہ کو کتاب میں بیان کیا گیا ہے جِسے شیعہ لوگوں نے بھونڈے انداز میں یہاں بیان کیا گیا ہے۔ اِس سے نہ یہ لازم آیا کہ واقعی حرام مال کمایا تھا اور نہ ہی حضرت ابوہریرہؓ کی یہ باز پرس کرنے میں حضرت عمرؓ نے کوئی غلط کام کیا لہٰذا یہ بات قابلِ اعتراض نہ تھی مگر مرضِ باطن چین جو نہیں لینے دیتا۔