Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

اگر پتہ نہ چلے کہ میت مسلمان ہے یا غیر مسلم


سوال: ایک خاتون کی لاش نہر سے بہہ کر آئی سمجھ میں نہیں آ رہا ہے کہ وہ مسلمان ہے یا غیر مسلم تو ایسی صورت میں کیا کرنا چاہئے؟

جواب: اگر لباس وغیرہ کی وضع سے مسلمان یا غیر مسلم ہونے کا اندازہ ہو جائے تب تو اس کے مطابق عمل کیا جائے۔ یعنی اگر مسلمان کی علامت ہو تو غسل دے کر نماز بھی پڑھی جائے، ورنہ بغیر نماز کے دفن کر دیا جائے ۔

دوسری بات یہ ہے کہ علاقہ سے بھی اندازہ کیا جائے، جہاں لاش دستیاب ہوئی، اگر اس علاقہ میں مسلمان بستیاں ہوں تو اسے مسلمان تصور کیا جائے، اگر غیر مسلم بستیاں ہوں تو غیر مسلم۔ 

(كتاب الفتاوىٰ جلد 2، صفحہ 178 حصہ سوم)