غیر مسلموں کو صدقہ و زکوٰۃ دینا
سوال: کیا غیر مسلموں کو صدقہ زکوٰۃ وغیرہ دیا جا سکتا ہے؟
جواب: زکوٰة تو صرف مسلمانوں کو ہی دینا درست ہے، اس لئے کہ آپﷺ نے فرمایا تؤخذ من اغنيائهم وتؤتى في فقرانهم کہ زکوٰۃ مسلمانوں کے مالداروں سے لی جائے اور انہیں کے فقراء پر تقسیم کر دی جائے۔
(کتاب الفتاوىٰ جلد 2، صفحہ 214 حصہ سوم)