غیر مسلم مرد سے مسلمان عورت کا نکاح
سوال: اگر کوئی مسلمان عورت ہندؤ سے شادی کر لے اور اس کا شوہر اسلام قبول نہ کرے تو کیا عورت اس کے ساتھ زندگی بسر کر سکتی ہے؟
جواب: ہرگز نہیں کسی غیر مسلم مرد سے خواہ وہ کسی مذہب کا ماننے والا ہو، مسلمان عورت کا نکاح ہی نہیں ہو سکتا۔ اس لئے جب تک یہ عورت اس مرد کے ساتھ رہے گی مسلسل گناہ کی مرتکب ہو گی۔ ایسی خواتین کو سمجھا کر علیحدگی پر آمادہ کرنا چاہئے یا کوشش کرنی چاہئے کہ غیر مسلم مرد اسلام لے آئے اور پھر سے نکاح کر دیا جائے۔
(كتاب الفتاوىٰ جلد 2، صفحہ 247 حصہ چهارم)