Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

غیر مسلم سے کیا ہوا نکاح


سوال: ایک شخص مسلمان تھا، اس نے مرتد ہو کر غیر مسلمہ سے شادی کر لی، توفیق الہٰی سے وہ تائب ہو کر مسلمان ہوا مگر غیر مسلمہ مشرکہ کو وہ نکاح میں رکھے ہوا ہے، جبکہ دونوں کہولت کو پہنچ چکے ہیں؟ 

جواب: ارتداد سے تائب ہونا حسن توفیق کی بات ہے، اللہ تعالیٰ اس کو استقامت عطا فرمائے۔ لیکن کسی مسلمان کے لئے یہودی و عیسائی عورت کے علاؤہ کسی اور غیر مسلم عورت سے نکاح کرنا یا اس کے ایمان نہ لانے کے باوجود اسی نکاح پر باقی رہنا درست نہیں۔ اسے چاہئے کہ مذکورہ خاتون سے میاں بیوی کا خصوصی تعلق بالکل نہ رکھے، اسے خود بھی اسلام کی دعوت دے اور دوسرے سمجھدار لوگوں کے ذریعہ بھی اسلام کی طرف راغب کرے۔

بہرحال شوہر کے ایمان لانے کے بعد تین ماہواری آجانے کے باوجود عورت ایمان نہ لائے تو مسلمان مرد کا نکاح اس سے ختم ہو جاتا ہے۔ اس لئے شرعاً وہ اس کی بیوی نہیں ہے۔ 

(کتاب الفتاویٰ جلد 2، صفحہ 248 حصہ چہارم)