Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

غیر مسلم لاوارث کے مال کا مصرف


سوال: ایک غیر مسلم تاجر عورت تھی، جس کے پاس کچھ چیزیں اُدھار لی گئی تھیں، مگر بعد میں اس تاجر عورت کا انتقال ہو گیا۔ اب پتہ نہیں کہ اس کا مکان کہاں اور اس کے ورثاء کون ہیں؟ تو اب اس رقم کو کیا کرنا چاہئے؟

جواب: ایسی رقم کو کسی رفاہی کام میں خرچ کر دینا چاہئے صدقہ کی نیت نہ کرے۔ اس لئے کہ اصل مالک کافرہ تھی، جس کی نیتِ تقرب کا اعتبار نہیں۔ 

(کتاب الفتاوىٰ: جلد، 3 صفحہ، 260 حصہ ششم)