Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ مکار اور حیلہ باز تھا۔ (تحفہ اثنا عشریہ)

  مولانا ابوالحسن ہزاروی

عمرو بن العاصؓ مکار اور حیلہ باز تھا۔ (تحفہ اثنا عشریہ)

 الجواب اہلسنّت

1_ محترم حضرات ! جب بندہ کا اندر خراب ہو جائے تو ایک صحیح اور درست بات بھی غلط اور خراب لگتی ہے بالکل صفراوی مریض کی طرح جو یہ دعویٰ کرتا ہے کہ چینی کڑوی ہے حالانکہ چینی کڑوی نہیں ہوتی بلکہ چینی استعمال کرنے والے مریض کا مزاج خراب ہو چکا ہوتا ہے جب علاج کے بعد صحت یاب ہوجائے گا تو یہی چینی کو کڑوا کہنے والا صحت یابی کے بعد چینی کو میٹھا کہنے لگے گا۔ یہاں بھی صورتحال کچھ اسی طرح کی ہے۔ حضرت شاہ صاحب صدیقِ اکبر رضی اللّٰهُ تعالٰی عنہ پر کیے گئے چھٹے طعن کا جواب ارشاد فرما رہے ہیں۔

جواب کی مطلوبہ عبارت اردو تحفہ اثنا عشریہ سے ملاحظہ فرمائیں۔ کسی خاص معاملہ میں افضل پر مفضول (بڑے مرتبہ والے پر چھوٹے مرتبہ والے) کو امیر کرنا کچھ قیامت نہیں۔ اور خاص فضیلت و لیاقت امانت کبریٰ پر دلالت نہیں کرتا۔ کیونکہ مقدمہ خاص میں ریاست دینا اکثر بنظر مصلحت جزئیہ خاصہ کے ہوتا ہے کہ وہ مصلحت مفضولوں اور کم تر لوگوں سے سر انجام پاتی ہے اور افضل اور بہتروں سے نہیں ہوتی۔ جیسا کہ امارتِ عمرو بن عاصؓ میں واقع ہوا وہ بہت ہوشیار اور چالاک آدمی تھے اور منظور یہی تھا وہ حریفوں کو مکر و حیلہ سے تباہ کریں یا وہ دشمنوں کے مکروں، ان کی جگہوں اور آنے کی راہوں سے واقف تھے الخ۔ 

(تحفہ اثنا عشریہ اردو صفحہ 557)

محترم حضرات ! عبارت ملاحظہ فرما کر رافضی شیعہ کے اندرونی مرض کا اندازہ لگائیے کس قدر بڑھا ہوا ہے کہ اگر مکر کا معنیٰ ہر جگہ وہی ہوتا ہے جو مریض باطن کرم فرماؤں نے کیا ہے تو پھر قرآن پاک کے اس ارشاد مبارک کے بارے میں کیا ارشاد ہو گا، 

*مکرو و مکر اللّٰه و اللّٰه خیر الماکرین*

2۔ حضرت عمرو بن عاصؓ ہوشیار اور مدبر آدمی تھے۔ خفیہ تدبیر سے دُشمن کے ارادوں کو خاک میں ملانا ان کو خوب آتا تھا اور یہ وصف ہے جو خُداداد ہے۔ اگر اس کا استعمال درست ہو تو بہت مفید اور باعثِ خیر ہے۔ اِس تدبر اور فہم عظیم کی بنا پر ان کو مکار اور حیلہ باز قرار دینا رافضی شیعہ کا خبث باطن اور مرض حسد کا جلا ہوا انگارا ہے ورنہ صحابی رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے ایسا لفظ بولنا یا ان کے مناسب حال جاننا بربادی ایمان کا سہرا سر سجانے کے مترادف ہے۔ ایک صحیح بات اور صفات حمید کو جو مکاری جانے اس کو عذاب الیم اور قہرِ خُدا کے سوا کس کا انتظار ہو سکتا ہے؟؟