Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

غیر مسلموں کے لئے دعائے مغفرت مانگنا اور ایصال ثواب کرنا


سوال: ایک غیر مسلم کی میت پر مختلف مذاہب کے لوگ اپنی مذہبی کتاب پڑھ رہے تھے۔ کیا اس پر قرآن مجید پڑھا جا سکتا ہے؟ نمازِ جنازہ پڑھی جا سکتی ہے؟ اور اس کے حق میں دعائے مغفرت کی جا سکتی ہے؟

جواب: قرآن مجید میں مسلمانوں کو اس بات سے منع کیا گیا ہے کہ وہ مشرکین کے لئے استغفار کریں ما كان للنبي وَالَّذِينَ آمَنُوا أَن يُسْتَغْفِرُو الْمُشْرِكِينَ وَلَوْ كَانُوا أولٰى قُرْبىٰ مِنْ بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمْ أَنَّهُمْ اصحب الجحيم ( سورۃ توبہ:آیت 113)

ترجمہ:  لائق نہیں نبی کو اور مسلمانوں کو کہ بخشش چاہیں مشرکوں کی اگرچہ وہ ہوں قرابت والے جبکہ کھل چکا ان پر کہ وہ ہیں دوزخ والے۔ 

ایصالِ ثواب کیلئے تلاوت قرآن ہو یا نمازِ جنازہ یا دعاء بھی صورتیں استغفار ہی کی ہیں ، اسی لئے ان میں سے کوئی بھی صورت درست نہیں۔ اسے مذہبی تشدد یا تنگ نظری نہ سمجھنا چاہئے۔ کیونکہ جو شخص کسی بات پر ایقان ہی نہیں رکھتا ہو، اس کے لئے اس کو انجام دینے کے کوئی معنیٰ نہیں ہیں۔

(کتاب الفتاوىٰ ساتواں حصہ: صفحہ، 80)