Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

چار پانچ عرب حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ کے باپ ہونے کے دعویدار تھے۔ (الحسن والحسین للرضا مصری، کتاب المحاسن والاضرار، تاریخ الاسلام ربیع الابرار و نصوص الاخبار۔)

  مولانا ابوالحسن ہزاروی

چار پانچ عرب حضرت عمرو بن عاصؓ کے باپ ہونے کے دعویدار تھے۔

(الحسن والحسین للرضا مصری، کتاب المحاسن والاضرار، تاریخ الاسلام ربیع الابرار و نصوص الاخبار۔)

 الجواب اہلسنّت

مذکور چار کتابوں کے مصنفین میں...

1_ مصر کا صحافی ٹائپ ادیب محمد رضاء ہے جو ایک آزاد خیال عطائی حکیم ہے، جِس کا مشغلہ جھوٹی سچی باتوں سے اپنا ادیبانہ فن چمکانا ہے۔ ایسا شخص چونکہ ماہر محقق نہیں لہٰذا صحابہ کرام رضوان اللّٰه تعالٰی علیھم اجمعین کے بارے میں رائے زنی کا اختیار نہیں رکھتا کیونکہ تاریخی اقوال نقل کرنے میں کِسی قابل اعتماد راستے پر چلنے کا یہ عادی نہیں۔

2_ جاحظ بصری جو خارجی ٹولے کا پیشوا اور ایک لطیفہ باز شخص ہے، باتوں سے لوگوں کو ہنسانا اس کا مشغلہ ہے، خارجی طرزِ فکر کے لوگ رافضیت شیعیت کی بگڑی ہوئی شکل ہیں۔ اِسلام دُشمنی اور دین سے بغاوت میں رافضیت شیعیت کی طرح خارجیت بھی ایک گھناؤنا کردار ہے۔ ان دونوں ٹولوں کی صحابہؓ دشمنی کِسی تعارف کی محتاج نہیں لہٰذا اس کی بات بھی اہلِ اسلام پر حجت نہیں اور نہ ہی خارجی شخص کی کتاب سے الزام دینا درست ہے۔

3_ محمود بن عمرز محشری: معتزلی شیعہ ہے۔ اِن تینوں مذکورہ کتابوں کو اہلِ سنت کی کتابیں، گردان کر دھوکہ دہی کا فرض نبھایا گیا ہے ورنہ یہ بات تحقیقی دستاویز والوں پر بھی پوشیدہ نہیں کہ رافضی شیعہ، خارجی اور آزاد خیال صحافی کی بات اہلِ سنت کے ہاں مسلم نہیں۔  رافضی شیعہ کرم فرماؤں کا یہ پرانا وطیرہ ہے کہ اپنے ٹولے کی کتابوں کو سنی ظاہر کر کے گمراہ کرتے اور اپنے گندے خیالات کو اہلِ اسلام میں پھیلاتے ہیں۔

4۔ علامہ ذہبی کی کتاب بھی پیش کی گئی ہے۔ اس کا عکسی صفحہ ارباب انصاف بنظر غائر ملاحظہ فرمائیں، وہی دھوکہ جو قدیم وراثت میں شیعہ قوم کو ملا کہ علامہ ذہبی جس بات سے انکار کر کے جھوٹے الزام کو فضاء میں پاش پاش کر رہے ہیں، اسی الزام کو علامہ ذہبی کے گلے ڈالنے پر رافضی شیعہ مصر ہیں۔ اب قارئین خود ہی انصاف فرمائیں جب بڑے میاؤں کا یہ حال ہے تو چھوٹے میاں کتنے دیانتدار اور گامن سچیار ہوں گے؟؟