Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

مورتی پوجا پر مبارکبادی


اسلام ایسا مذہب ہے جو اپنے عقیدہ پر ثابت قدمی کے ساتھ ساتھ دوسرے مذاہب سے رواداری کے سلوک کی تعلیم دیتا ہے۔ لیکن اس رواداری کا مطلب صرف اس قدر ہے کہ انسانی اخلاق و سلوک میں دوسرے مذاہب کے ماننے والوں کے ساتھ بھی فراخ دلی کا مظاہرہ کیا جائے اور ان کے مذہبی معاملات میں دخل اندازی سے بچا جائے، ان کے دیوتاؤں، دیویوں اور بزرگوں کو برابھلا نہ کہا جائے، یہاں تک کہ اسلامی حکومت میں بھی غیر مسلموں کو اگر ان کے مذہب میں شراب پینے کی اجازت ہو، تو شراب پینے کی اجازت ہو گی، اور اگر ان کا مذہب کسی محرم سے نکاح کو جائز رکھتا ہے تو حکومت اسلام اس میں کوئی دخل نہیں دے گی۔ البتہ اسلام اس کی اجازت نہیں دیتا کہ مسلمان عقیدہ اور مذہب کے معاملات میں لو اور دو کا رویہ اختیار کریں۔

اس مسئلہ میں اسلام کی غیرت کا حال یہ ہے کہ اس نے دوسری قوموں سے تشبہ سے سختی سے منع کیا ہے۔ حضور اکرمﷺ نے ارشاد فرمايا۔ من تشبه بقوم فهو منهم اسلام کے تمام احکام کی بنیاد توحید پر ہے، اور اس میں ادنیٰ درجہ کی لچک اختیار کرنے کی گنجائش نہیں۔

(كتاب الفتاوىٰ: جلد، 1 صفحہ، 135 حصہ اول)