Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

عمرو بن العاصؓ کی موجودگی میں ایک شخص ان کی بیوی سے ناجائز حرکات اور بوس و کنار کرتا رہا۔

  مولانا ابوالحسن ہزاروی

عمرو بن العاصؓ کی موجودگی میں ایک شخص ان کی بیوی سے ناجائز حرکات اور بوس و کنار کرتا رہا۔

(فاتح اعظم عمرو بن العاص)

الجواب اہلسنّت

محمد فرج مصری رافضی شیعہ کی یہ تصنیف واقدی کے سہارے اپنی غلیظ دشمنی کو تسکین دینے کے لیے مرتب کی گئی ہے۔ جو کُچھ عکسی صفحہ پر لکھا ہے، یہ دراصل مصنف کی اپنی کہانی ہے۔ رافضی شیعہ کا دماغ تو شامِ غریباں مناتے ہوئے جو منظر دیکھتا ہے اسی کو صحابہ کرام رضوان اللّٰه علیھم اجمعین پر فٹ کر دیتا ہے۔ ورنہ صحابہ کرام رضوان اللّٰه علیھم اجمعین تو بہت عظیم المرتبت ہستیاں ہیں۔ دورِ حاضر کے ایک معمولی دین دار کو بھی یہ علم نہیں کہ معاشقہ بازی کی ابتدا و انتہا کیا ہے اور اس کے طور طریقے کیا ہوتے ہیں۔ ایسی باتیں لِکھنے کے لیے تو اسی میدان کے شاہ سوار کی ضرورت ہے اور وہ فرج صاحب کی صورت میں آ موجود ہوئے۔ فرج کو بخوبی علم ہے کہ اس نام سے کیا کیا گل کھلائے جا سکتے ہیں۔ جو ہو ہی فرج اور وہ بھی سرِ عام اور کھلے بندوں بلا حجاب اپنے کارنامے کتابوں میں لِکھ کر اعلان کرنے کے عادی اس سے کیا بعید جو اپنی کہانی سنانے کے لیے کسی مشہور شخصیت کا سہارا حاصل کر لے کون کیا لِکھتا ہے یہ تو ایک دوسرا اور الگ عنوان ہے۔ ہمیں تو بس یہ دُکھ ہے کہ اپنی ہی غلیظ سوچ و فکر کو سنی قوم پر انڈیل دیا جاتا ہے جِس کا کوئی جواز نہیں ہے۔