Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

غیر مسلم کی اسلامی طریقہ پر تجہیز و تکفین اور مسلمانوں کے قبرستان میں تدفین


غیر مسلم لاوارث مردہ کا نمازِ جنازہ پڑھنا درست نہیں، کیونکہ نمازِ جنازہ کا مقصد اللہ تعالیٰ سے اس کے لئے مغفرت کی دعا کرنا ہے، تو جو شخص اللہ تعالیٰ پر یقین ہی نہیں رکھتا، اس کے لئے اللہ تعالیٰ سے مغفرت کا طلب گار ہونا ایک بے معنیٰ بات ہو گی۔ بہتر یہی ہے کہ غیر مسلموں کو انہی کے قبرستان میں دفن کیا جائے۔

(كتاب الفتاوىٰ: جلد، 2 صفحہ، 139 حصہ سوم)